☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الجارية تطلق ولم تبلغ المحيض، ما تعتد؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← الجارية تطلق ولم تبلغ المحيض، ما تعتد؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 18305 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی نابالغ بچی کو طلاق دی گئی تو وہ عدت کیسے گزارے گی؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ مہینوں کے حساب سے عدت گزارے گی، اگر مہینے ختم ہونے سے پہلے اسے حیض آجائے تو وہ عدت کو حیض کے اعتبار سے دوبارہ شروع کرے گی، اگر مہینے پورے ہونے کے بعد اسے حیض آیا تو اس کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18972، ترقيم محمد عوامة 18305)
Hadith No.: 18306 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْجَارِيَةَ فَيُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ تَبْلُغَ الْمَحِيضَ، قَالَ:" تَعْتَدُّ ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ , فَإِنْ هِيَ حَاضَتْ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ الثَّلَاثَةُ الْأَشْهُرُ ؛ انْهَدَمَتْ عِدَّةُ الشُّهُورِ وَاسْتَأْنَفَتْ عِدَّةَ الْحَيْضِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے نابالغ بچی کو طلاق دے دی تو وہ تین مہینے عدت گذارے گی، اگر تین مہینے پورے ہونے سے پہلے اسے حیض آگیا تو اس کی عدت منہدم ہوگئی اب وہ نئے سرے سے حیض کے اعتبار سے عدت پوری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18975، ترقيم محمد عوامة 18306)
Hadith No.: 18307 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جَارِيَةٍ طَلُقَتْ بَعْدَمَا دَخَلَ بِهَا زَوْجُهَا وَهِيَ لَا تَحِيضُ، فَاعْتَدَّتْ شَهْرَيْنِ وَخَمْسَةً وَعِشْرِينَ لَيْلَةً، ثُمَّ إنَّهَا حَاضَتْ، قَالَ:" تَعْتَدُّ بَعْدَ ذَلِكَ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ" ؛
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک نابالغ لڑکی کو اس کے خاوند نے دخول کے بعد طلاق دے دی، اس نے دو مہینے پچیس دن کی عدت گزاری تھی کہ اسے حیض آگیا، اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اب وہ تین حیض عدت کے گزارے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18976، ترقيم محمد عوامة 18307)