☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في طلاق المبرسم والذي (يهذي)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← في طلاق المبرسم والذي (يهذي)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 18250 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ لَمْ أَرَ بِهِ بَأْسًا، قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ فَبُرْسِمَ صَاحِبٌ لَنَا , فَطَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَلَمَّا أَفَاقَ قَالُوا لَهُ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: مَا أَعْلَمَنِي، قُلْتُ مِنْ هَذَا قَلِيلًا وَلَا كَثِيرًا وَمَا أَعْرِفُهُ , فَرَكِبَ رَجُلٌ مِنَّا إلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي حَاجَةٍ فَلَمَّا قَضَى حَاجَتَهُ سَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ؟ فَدَيَّنَهُ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شامی شخص نے مجھ سے بیان کیا کہ ہم ایک غزوہ میں تھے، کہ ہمارے ایک ساتھی کو الٹی سیدھی باتیں کرنے والی بیماری ہوگئی، اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں۔ جب اسے افاقہ ہوا تو لوگوں نے اس سے کہا کہ تو نے یہ یہ بات کی تھی، اس نے کہا کہ مجھے تو کوئی علم نہیں کہ میں نے اس طرح کی کوئی تھوڑی یا زیادہ بات کی ہو اور میں نہیں جانتا۔ ہم میں سے ایک سوار کسی ضرورت کے لئے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے پاس گیا جب اس نے ضرورت پوری کرلی تو اس بارے میں سوال کیا، انہوں نے فرمایا کہ اس سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18911، ترقيم محمد عوامة 18250)
حديث رقم: 18251 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ , عَنْ يُونُسَ
الترجمة: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18912، ترقيم محمد عوامة 18251)
حديث رقم: 18252 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: كَانَ يَقُولُ: " طَلَاقُ الْمُبَرْسَمِ وَالْمَحْمُومِ الَّذِي يَهْذِي , وَنِكَاحُ الْمَجْنُونِ لَيْسَ بِشَيْءٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ برسم نامی بیماری کے شکار جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو، اور بخار زدہ جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو ان دونوں کی طلاق اور مجنون کا نکاح معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18913، ترقيم محمد عوامة 18252)
حديث رقم: 18253 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: " لَا يَجُوزُ طَلَاقُ الْمُبَرْسَمِ وَالْمَغْلُوبِ عَلَى عَقْلِهِ فِي مَرَضِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار اور مغلوب العقل کی طلاق ان کے مرض میں درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18914، ترقيم محمد عوامة 18253)
حديث رقم: 18254 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ فِي طَلَاقِ الْمُبَرْسَمِ الَّذِي يَهْذِي وَلَا يَعْقِلُ مَا يَقُولُ، قَالَ:" لَا طَلَاقَ لَهُ , وَلَا عِتَاقَ مَا دَامَ عَلَى ذَلِكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ برسم کے شکار شخص جو الٹی سیدھی باتیں کرتا ہو اور اسے اپنی باتوں کی سمجھ نہ ہو تو اس کی طلاق اور آزاد کرنے کا اعتبار نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18915، ترقيم محمد عوامة 18254)
حديث رقم: 18255 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار شخص کی طلاق معتبر نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18916، ترقيم محمد عوامة 18255)
حديث رقم: 18256 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ زُهَيْرٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: " لَا يَجُوزُ طَلَاقُ الْمُبَرْسَمِ , أَوْ مَنْ نَزَلَ بِهِ بَلَاءٌ فِي غَيْرِ نَشْوَةٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ برسم کا شکار شخص کی طلاق معتبر نہیں، نیز وہ شخص جس پر نشے کے علاوہ کوئی آفت آئے اور اس کی عقل کو خراب کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18918، ترقيم محمد عوامة 18256)
حديث رقم: 18257 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، قَالَ: كَتَبْتُ إلَى أَبِي قِلَابَةَ أَسْأَلُهُ عَنْ طَلَاقِ الْمُبَرْسَمِ , فَكَتَبَ إلَيَّ: أَنَّهُ" مَا شَهِدَتْ بِهِ الشُّهُودُ ؛ إنْ كَانَ يَعْقِلُ ؛ فَطَلَاقُهُ جَائِزٌ , وَإِنْ كَانَ لَا يَعْقِلُ ؛ فَطَلَاقُهُ لَا يَجُوزُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ کو خط لکھا اور ان سے برسم کے شکار شخص کی طلاق کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے مجھے خط میں لکھا کہ اس میں گواہوں کی گواہی کا اعتبار ہوگا، اگر تو اسے سمجھ ہے تو اسکی طلاق جائز ہے اور اگر اسے سمجھ نہیں تو اس کی طلاق جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18919، ترقيم محمد عوامة 18257)