☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يطلق المرأة واحدة فيلقاه الرجل فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم! ثم يلقاه آخر فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم!
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← ما قالوا في الرجل يطلق المرأة واحدة فيلقاه الرجل فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم! ثم يلقاه آخر فيقول: طلقت؟ فيقول: نعم!
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 18180 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبِ بْنِ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً فَلَقِيَهُ رَجُلٌ، فَيَقُولُ" طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ"؟ فَيَقُولُ:" نَعَمْ"! ثُمَّ لَقِيَهُ آخَرُ , فَقَالَ:" طَلَّقْتَ"؟ قَالَ:" نَعَمْ"! فَقَالَ:" إنْ كَانَ نَوَى الْأُولَى فَهِيَ وَاحِدَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے تو آدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو اگر ان کو جواب دینے میں اس نے پہلی طلاق کی نیت کی تھی تو طلاق ایک ہی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18838، ترقيم محمد عوامة 18180)
Hadith No.: 18181 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ، فَيَلْقَاهُ الرَّجُلُ فَيَقُولُ: طَلَّقْتَ؟ فَيَقُولُ:" نَعَمْ" , ثُمَّ يَلْقَاهُ آخَرُ فَيَقُولُ: طَلَّقْتَ؟ فَيَقُولُ:" نَعَمْ" , فَحَدَّثَنَا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ، وَالشَّعْبِيِّ، قَالَا:" إذَا أَرَادَ الْأَوَّلَ فَلَا بَأْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو ایک طلاق دے، پھر اسے ایک آدمی ملے اور اس سے پوچھے کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ وہ جواب دے ہاں دے دی، پھر ایک اور آدمی ملے وہ بھی یہی سوال کرے تو آدمی جواب دے کہ ہاں دے دی تو اگر ان کو جواب دینے میں اس نے پہلی طلاق کی نیت کی تھی اور طلاق ایک ہی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18839، ترقيم محمد عوامة 18181)
Hadith No.: 18182 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَلُقِيَ فَقِيلَ لَهُ:" طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ"! فَلَقِيَ آخَرَ فَقِيلَ لَهُ:" طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ"؟ فَقَالَ:" نَعَمْ"! فَرُفِعَ ذَلِكَ إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ:" مَا نَوَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، راستے میں اسے ایک آدمی ملا اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ اس نے کہا ہاں۔ پھر ایک اور آدمی ملا اس نے بھی یہی سوال کیا تو اس نے پھر ہاں کہا۔ یہ معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کی نیت کا اعتبار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18840، ترقيم محمد عوامة 18182)
Hadith No.: 18183 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، ثُمَّ طَلَّقَهَا أُخْرَى، فَكَانَتَا اثْنَتَيْنِ، ثُمَّ لَقِيَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ:" طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ"؟ فَقَالَ:" نَعَمْ"! قَالَ: فَقَالَ:" إنْ كَانَ إنَّمَا أَرَادَ مَا كَانَ طَلَّقَ فَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد ربہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی، راستے میں اسے ایک آدمی ملا اس نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی؟ اس نے کہا ہاں۔ پھر ایک اور آدمی ملا اس نے بھی یہی سوال کیا تو اس نے پھر ہاں کہا۔ تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر دونوں مرتبہ ہاں کہنے میں پہلی طلاق کی نیت تھی تو کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18841، ترقيم محمد عوامة 18183)
Hadith No.: 18184 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ , فَقَالَتْ: أَيُّ شَيْءٍ تَقُولُ؟ فَقَالَ: أَنْتِ طَالِقٌ الْبَتَّةَ، فَقَالَ حَمَّادٌ:" إنْ كَانَ أَرَادَ أَنْ يُفَهِّمَهَا ؛ فَلَا بَأْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھے طلاق ہے۔ اس کی بیوی نے کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ اس نے کہا میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں تو اگر محض اسے سمجھا نے کے لئے دوبارہ کہا تو ایک ہی طلاق ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18842، ترقيم محمد عوامة 18184)
Hadith No.: 18185 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، عَنِ الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: أَنْتِ طَالِقٌ , أَنْتِ طَالِقُ , أَنْتِ طَالِقٌ، قَالَ:" هِيَ ثَلاثٌ إلَّا أَنْ يَكُونَ نَوَى الْأُولَى" وَإِذَا قَالَ:" اعْتَدِّي فَمِثْلُ ذَلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ اور حضرت حماد رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے، تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقیں ہوجائیں گی اور اگر اس نے ایک کی نیت کی ہو تو ایک ہوگی، اور اگر بیوی سے کہا کہ عدت شمار کر تو بھی یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18843، ترقيم محمد عوامة 18185)
Hadith No.: 18186 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي الْعَيْزَارِ، قَالَ: سَأَلْتُ إبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً، أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: طَلَّقْتُ امْرَأَتَكَ كَذَا وَكَذَا، ثَلَاثٌ أَوْ أَرْبَعٌ"؟ فَيَقُولُ الرَّجُلُ:" نَعَمْ"! قَالَ إبْرَاهِيمُ:" بَانَتْ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن ابی عیزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں۔ پھر اس سے کسی آدمی نے سوال کیا تو کیا تو اپنی بیوی کو اتنی اتنی یعنی تین یا چار طلاقیں دے دیں اور آدمی نے جواب میں کہا ہاں تو حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا کہ وہ عورت بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18844، ترقيم محمد عوامة 18186)