☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الطلاق← في (الرجل) يطلق امرأته مائة أو ألفا في قول واحد
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 18097 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي تِسْعَةً وَتِسْعِينَ مَرَّةً، قَالَ:" فَمَا قَالُوا لَكَ"؟ قَالَ: قَالُوا: قَدْ حُرِّمَتْ عَلَيْكَ، قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" لَقَدْ أَرَادُوا أَنْ يُبْقُوا عَلَيْكَ ؛ بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ وَسَائِرُهُنَّ عُدْوَانٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ننانوے مرتبہ طلاق دے دی ہے! انہوں نے اس سے پوچھا کہ تجھے لوگوں نے کیا کہا؟ اس نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ تیری بیوی تجھ پر حرام ہوگئی۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تجھ پر رحم کریں، وہ تین طلاقوں کے بعد ہی بائنہ ہوگئی تھی، باقی طلاقیں گناہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18747، ترقيم محمد عوامة 18097)
Hadith No.: 18098 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةَ تَطْلِيقَةٍ؟ قَالَ:" حَرَّمَتْهَا ثَلَاثٌ، وَسَبْعَةٌ وَتِسْعُونَ عُدْوَانٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دیں تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت تین طلاقوں سے حرام ہوجائے گی اور ستانوے طلاقیں گناہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18748، ترقيم محمد عوامة 18098)
Hadith No.: 18099 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَالْأَعْمَشِ , عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي مِائَةً؟ فَقَالَ:" بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ وَسَائِرُهُنَّ مَعْصِيَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں اب کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی تھی باقی معصیت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18749، ترقيم محمد عوامة 18099)
Hadith No.: 18100 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، أَنّ رَجُلًا بَطَّالًا كَانَ بِالْمَدِينَةِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ أَلْفًا، فَرُفِعَ إلَى عُمَرَ؟ فَقَالَ: إنَّمَا كُنْتُ أَلْعَبُ! فَعَلَا عُمَرُ رَأْسَهُ بِالدُّرَّةِ , وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ایک بہت زیادہ ہنسی مزاح کرنے والا آدمی تھا۔ اس نے اپنے بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دے دیں، اس کا معاملہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو اس نے کہا کہ میں تو مزاح کررہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے سر پر کوڑا مارا اور ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18750]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18750، ترقيم محمد عوامة 18100)
Hadith No.: 18101 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْفًا، قَالَ:" بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ , وَاقْسِمْ سَائِرَهَا بَيْنَ نِسَائِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دے دی ہیں، اب کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے ہی بائنہ ہوگئی تھی اور باقی طلاقیں اپنی دوسری بیویوں کے درمیان تقسیم کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18751]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18751، ترقيم محمد عوامة 18101)
Hadith No.: 18102 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَنْتَرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، إنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةَ مَرَّةٍ وَإِنَّمَا قُلْتهَا مَرَّةً وَاحِدَةً فَتَبِينُ مِنِّي بِثَلَاثٍ هِيَ وَاحِدَةٌ؟ فَقَالَ:" بَانَتْ بِثَلَاثٍ , وَعَلَيْكَ وِزْرُ سَبْعَةٍ وَتِسْعِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس آیا اور اس نے کہا اے ابن عباس رضی اللہ عنہما! میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دیں، میں نے یہ ایک ہی جملے میں دی ہیں، کیا وہ تین طلاقوں کے ذریعے مجھ سے بائنہ ہوگئی جبکہ وہ ایک ہی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں کے ذریعے تجھ سے بائنہ ہوگئی اور تجھ پر ستانوے طلاقوں کا گناہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18752]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18752، ترقيم محمد عوامة 18102)
Hadith No.: 18103 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْفًا أَوْمِائَةً؟ قَالَ: بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ , وَسَائِرُهُنَّ وِزْرٌ اتَّخَذْتُ آيَاتِ اللَّهِ هُزُوًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار یا سو طلاقیں دے دی ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی ہے اور باقی گناہ ہیں، تونے اللہ کی آیات کو مذاق بنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18753]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18753، ترقيم محمد عوامة 18103)
Hadith No.: 18104 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، وَالْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ابْنِ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عُثْمَانَ ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي مِائَةً؟ قَالَ:" ثَلَاثٌ تُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ، وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ عُدْوَانٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ بن ابی تحیی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں اب کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے تجھ پر حرام ہوگئی اور باقی ستانوے گناہ ہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18754]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18754، ترقيم محمد عوامة 18104)
Hadith No.: 18105 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً؟ فَقَالَ:" ثَلَاثٌ تُحَرِّمْنَهَا عَلَيْهِ، وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ فَضْلٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں سے وہ حرام ہوجائے گی اور ستانوے زائد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18755]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18755، ترقيم محمد عوامة 18105)
Hadith No.: 18106 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرَ، قَالَ: نَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، إنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةَ مَرَّةٍ؟ قَالَ:" بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ، وَسَبْعَةٌ وَتِسْعُونَ يُحَاسِبُكَ اللَّهُ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید مقبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اے ابو عبد الرحمن! میں نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں، کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی ہے اور ستانوے طلاقوں کا قیامت کے دن تجھے حساب دینا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18756، ترقيم محمد عوامة 18106)
Hadith No.: 18107 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ شُرَيْحٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: إنِّي طَلَّقْتهَا مِائَةً، قَالَ:" بَانَتْ مِنْكَ بِثَلَاثٍ، وَسَائِرُهُنَّ إسْرَافٌ وَمَعْصِيَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ سے ایک آدمی نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ تین طلاقوں سے بائنہ ہوگئی اور باقی اسراف اور معصیت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18757، ترقيم محمد عوامة 18107)
Hadith No.: 18108 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْهَمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى الْحَسَنِ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْفًا؟ قَالَ:" بَانَتْ مِنْكَ الْعَجُوزُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دیں تو انہوں نے فرمایا کہ بڑھیا تجھ سے جدا ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18758، ترقيم محمد عوامة 18108)
Hadith No.: 18109 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عَلِيٍّ ، فَقَالَ: إنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي أَلْفًا؟ قَالَ:" الثَّلَاثُ تُحَرِّمُهَا عَلَيْكَ , وَاقْسِمْ سَائِرَهُنَّ بَيْنَ أَهْلِكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو ہزار طلاقیں دے دیں۔ انہوں نے فرمایا کہ تین طلاقوں نے اسے تجھ پر حرام کردیا اور باقی کو اپنی دوسری بیویوں میں تقسیم کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18759، ترقيم محمد عوامة 18109)