☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو اس گھر میں داخل ہوئی توتجھے طلاق ہے، وہ اس گھر میں داخل ہوئی لیکن آدمی کو علم نہیں تھا تو اسے جب علم ہو تو رجوع پر گواہ بنانا ضروری ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو اس گھر میں داخل ہوئی توتجھے طلاق ہے، وہ اس گھر میں داخل ہوئی لیکن آدمی کو علم نہیں تھا تو اسے جب علم ہو تو رجوع پر گواہ بنانا ضروری ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18085 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: إنْ دَخَلْتِ دَارَ فُلَانٍ ؛ فَأَنْتِ طَالِقٌ؟ فَدَخَلَتْ وَهُوَ لَا يَشْعُرُ حَتَّى مَضَى لِذَلِكَ أَشْهُرٌ، فَحَدَّثَنَا عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعِيدٍ، وَخِلَاسٍ، أَنَّهُمْ قَالُوا:" إذَا عَلِمَ ؛ أَشْهَدَ عَلَى مُرَاجَعَتِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں گھر میں داخل ہوئی تو تجھے طلاق ہے، وہ عورت اس گھر میں داخل ہوگئی لیکن مرد کو علم نہ تھا۔ اسے کئی مہینوں بعد پتہ چلا تو اس بارے میں حضرت حسن، حضرت سعید اور حضرت خلاس s فرماتے ہیں کہ جب اسے علم ہو تو اپنے رجوع پر گواہ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18735]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18735، ترقيم محمد عوامة 18085)
حدیث نمبر: 18086 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ، قَالَ: إنْ دَخَلْتِ دَارَ فُلَانٍ فَأَنْتِ طَالِقٌ وَاحِدَةً , فَدَخَلَتْ وَهُوَ لَا يَشْعُرُ؟ قَالَ:" إنْ كَانَ غَشِيَهَا فِي الْعِدَّةِ فَغِشْيَانُهُ لَهَا مُرَاجَعَةٌ , وَإِلَّا فَقَدْ بَانَتْ مِنْهُ بِوَاحِدَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں شخص کے گھر میں داخل ہوئی تو تجھے ایک طلاق ہے، اگر وہ داخل ہوئی اور مرد کو علم نہیں تھا، اب اگر عدت میں آدمی نے اس سے جماع کیا تھا تو جماع کرنا رجوع ہے اور اگر نہیں کیا تھا تو عورت کو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18736]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18736، ترقيم محمد عوامة 18086)