☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← چھوٹی بچیوں کا بناؤ سنگھار کرکے مردوں کے سامنے آنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 17959 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْيَامِيِّ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ عِمْرَانَ رَجُلٍ مِنْ زَيْدِ اللَّهِ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْهُمْ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا شَوَّفَتْ جَارِيَةً وَطَافَتْ بِهَا وَقَالَتْ:" لَعَلَّنَا نَتَصِّيدُ بِهَا بَعْضَ شَبَابِ قُرَيْشٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو زید اللہ کی ایک خاتون بیان کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ایک باندی کو بناؤ سنگھار کرکے اس کے ساتھ باہر آئیں اور فرمایا کہ اس کے ذریعے ہم قریش کے نوجوانوں کا شکارکریں گے۔ (مراد یہ تھ یکہ بچی کی خوبصورتی اور بناؤ سنگھار اس کے رشتۂ ازدواج میں آسانی کا باعث بن سکتا ہے۔ راویہ کے مجہول ہونے کی بنا پر یہ روایت ضعیف ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18600، ترقيم محمد عوامة 17959)
حدیث نمبر: 17960 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّهُمْ مَرُّوا عَلَيْهِ بِجَارِيَةٍ قَدْ زُيِّنَتْ، قَالَ:" فَدَعَا بِهَا وَنَظَرَ إلَيْهَا وَأَجْلَسَهَا فِي حِجْرِهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهَا وَدَعَا لَهَا بِالْبَرَكَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی ایک سنوری ہوئی بچی کو لے کر حضرت سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گذرے، انہوں نے اسے بلایا، اس کی طرف دیکھا، اسے اپنے ساتھ بٹھایا اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اسے برکت کی دعا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18601، ترقيم محمد عوامة 17960)
حدیث نمبر: 17961 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ بَعْضِ أَشْيَاخِهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " إذَا أَرَادَ أَحَدٌ مِنْكُمْ أَنْ يُحَسِّنَ الْجَارِيَةَ فَلْيُزَيِّنْهَا وَلْيَطُفْ بِهَا، يَتَعَرَّضُ بِهَا رِزْقَ اللَّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی یہ چاہے کہ اپنی بچی کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرے تو اسے تیار کرے اور باہر لائے، اللہ تعالیٰ کا رزق اس کے لئے آئے گا۔ (یعنی اس کی شادی ہوجائے گی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18602، ترقيم محمد عوامة 17961)