☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اورایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر آدمی ایک ہی عقد میں ایک باندی اورایک آزاد عورت سے شادی کرے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 17774 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا مُعَاذٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ أَمَةً وَحُرَّةً فِي عُقْدَةٍ قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْأَمَةِ" أَوْ فِي" رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَيْنِ فِي عُقْدَةٍ قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی عقد میں ایک باندی اور ایک آزاد عورت سے شادی کرے تو آدمی اور باندی کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ اسی طرح اگر ایک عقد میں دو بہنوں سے نکاح کیا تو اس صورت میں دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18399، ترقيم محمد عوامة 17774)
حدیث نمبر: 17775 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا تَزَوَّجَ حُرَّةً وَأَمَةً فِي عُقْدَةٍ فَسَدَ نِكَاحُهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک عقد میں ایک آزاد اور ایک باندی سے نکاح کیا تو ان کا نکاح فاسد ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18400، ترقيم محمد عوامة 17775)