☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 17763 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ قَالَ فِي رَجُلَيْنِ تَزَوَّجَا أُخْتَيْنِ فَأُدْخِلَ عَلَى كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا امْرَأَةُ صَاحِبِهِ قَالَ:" لَهُمَا الصَّدَاقُ وَيَرْجِعُ الزَّوْجَانِ عَلَى مَنْ غَرَّهُمَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں کی دو بہنوں سے شادی ہوئی لیکن ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری لائی گئی تو دونوں عورتوں کو مہر ملے گا اور مہر کے لیے خاوند اس سے رجوع کریں گے جس کی غلطی سے ایسا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18388، ترقيم محمد عوامة 17763)
حدیث نمبر: 17764 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عَلِيًّا قَالَ: ذَلِكَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18389، ترقيم محمد عوامة 17764)
حدیث نمبر: 17765 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: ذَلِكَ أَيْضًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ بھی یونہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18390، ترقيم محمد عوامة 17765)
حدیث نمبر: 17766 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ قَالَ: " تَزَوَّجَ أَخَوَانِ أُخْتَيْنِ فَأُدْخِلَتِ امْرَأَةُ هَذَا عَلَى هَذَا وَامْرَأَةُ هَذَا عَلَى هَذَا , فَرُفِعَ ذَلِكَ إلَى عَلِيٍّ، فَرَدَّ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا إلَى صَاحِبِهَا وَأَمَرَ زَوْجَهَا أَنْ لَا يَقْرَبَهَا حَتَّى تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا، وَجَعَلَ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا الصَّدَاقَ عَلَى الَّذِي وَطِئَهَا ؛ لِغِشْيَانِهِ إيَّاهَا، وَجَعَلَ جِهَازَهَا وَالْغُرْمَ عَلَى الَّذِي زَوَّجَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ دو بھائیوں کا د و بہنوں سے نکاح ہوا، ہر ایک کے پاس منکوحہ کے علاوہ دوسری عورت لائی گئی، یہ مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عدالت میں پیش ہوا آپ نے ہر عورت کو اس کے اصل خاوند کی طرف واپس فرمایا اور حکم دیا کہ عدت گزرنے تک خاوند اپنی بیویوں کے قریب نہ جائیں۔ پھر آپ نے جماع کرنے والوں پر مہر کو لازم قرار دیا اور تاوان اس شخص پر لازم کیا جس نے شادی کرائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18391، ترقيم محمد عوامة 17766)