☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← کیا مرض الموت میں نکاح کرنا جائز ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 17708 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی اور حضرت حسن d فرماتے ہیں کہ مریض کا شادی کرنا اور خریدو فروخت کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18324، ترقيم محمد عوامة 17708)
حدیث نمبر: 17709 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " الْمَرِيضِ هُوَ يَتَزَوَّجُ؟ قَالَ: هُوَ جَائِزٌ مِنْ غَيْرِ الثُّلثِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا مریض کے لئے شادی کرنا جائز ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ثلث کے علاوہ میں جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18326، ترقيم محمد عوامة 17709)
حدیث نمبر: 17710 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " أَرَادَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أُمِّ الْحَكَمِ أَنْ يَشْتَرِيَ ثَمَنَهُ مِنْ بِنْتِ جَرِيرٍ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَأَبَتْ، فَتَزَوَّجَ عَلَيْهَا ثَلَاثًا وَهُوَ مَرِيضٌ فَجَازَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن ابن ام الحکم رحمہ اللہ نے حالت مرض الموت میں جریر کی بیٹی سے ایک ثمن مال کے بدلے نکاح کا ارادہ کیا تو انہوں نے انکار کیا اور جب حالت مرض میں ایک تہائی مال پر مہر کا ارادہ کیا تو اس نکاح کو درست قرار دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18327، ترقيم محمد عوامة 17710)
حدیث نمبر: 17711 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إنَّ مُعَاوِيَةَ أَجَازَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے جائز قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18328، ترقيم محمد عوامة 17711)
حدیث نمبر: 17712 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْبَاهِلِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ " رَجُلٍ يَتَزَوَّجُ وَهُوَ مَرِيضٌ أَيَجُوزُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: إنَّ النَّاسَ يَقُولُونَ إنَّهُ يَجُوزُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید باہلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو حالت مرض الموت میں شادی کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18329، ترقيم محمد عوامة 17712)
حدیث نمبر: 17713 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي رَجُلٍ يَتَزَوَّجُ وَهُوَ مَرِيضٌ؟ قَالَ:" إنْ كَانَ مُضَارًّا لَمْ يَجُزْ، وَإِنْ كَانَ إنَّمَا تَزَوَّجَهَا لِتَقُومَ عَلَيْهِ فَهُوَ جَائِزٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الموت میں ورثاء کو نقصان پہنچانے کے لئے شادی کرے تو یہ درست نہیں اور اگر خدمت کے لئے شادی کرے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18330، ترقيم محمد عوامة 17713)
حدیث نمبر: 17714 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ، عَنْ حَمَّادٍ، فِي " رَجُلٍ يَتَزَوَّجُ فِي مَرَضِهِ قَالَ: هُوَ مِنْ ثُلُثِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرض الموت میں ثلث مال کے عوض شادی کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18331، ترقيم محمد عوامة 17714)
حدیث نمبر: 17715 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ " الْمَرِيضِ يَتَزَوَّجُ؟ قَالَ: مَا أَرَاهُ إلَّا حَدَثًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مریض کے شادی کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ میرے نزدیک تو ایک نئی چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18332، ترقيم محمد عوامة 17715)
حدیث نمبر: 17716 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ: فِي " الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ فِي مَرَضٍ , قَالَ: لَا يَجُوزُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مرض الموت میں شادی کرنا درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18333، ترقيم محمد عوامة 17716)
حدیث نمبر: 17717 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ غَالِبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ نَافِعًا عنهُ؟، فَقَالَ: " هُوَ جَائِزٌ، وَتَرِثُهُ، وَتَأْخُذُ صَدَاقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلیفہ بن غالب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع رحمہ اللہ سے مرض الموت میں شادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ جائز ہے۔ وہ وارث بھی ہوگی اور مہر بھی لے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18334، ترقيم محمد عوامة 17717)
حدیث نمبر: 17718 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ خَلِيفَةَ بْنِ غَالِبٍ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ أَبِي رَبِيعَةَ: " تَزَوَّجَ وَهُوَ مَرِيضٌ ؛ أَرَادَ أَنْ تَرِثَهُ وَكَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا قَرَابَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن ابی ربیعہ رحمہ اللہ نے حالت مرض الموت میں ایک عورت سے شادی کی، وہ اسے اپنا وارث بنانا چاہتے تھے۔ ان کے اور اس عورت کے درمیان ایک رشتہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18335، ترقيم محمد عوامة 17718)