☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی کسی عورت سے شادی کرے، دخول بھی کرے اور پھر معلوم ہو کہ وہ تو محرم ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 17617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: فِيمَنْ" تَزَوَّجَ ذَاتَ مَحْرَمٍ مِنْهُ فَدَخَلَ بِهَا قَالَ: لَهَا الصَّدَاقُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے غلطی سے کسی محرم سے شادی کرکے ہمبستری بھی کی تو عورت کو پورا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18224، ترقيم محمد عوامة 17617)
حدیث نمبر: 17618 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَهَا مَا أَخَذَتْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں جو عورت نے مہر لیا وہ اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18225، ترقيم محمد عوامة 17618)
حدیث نمبر: 17619 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18226، ترقيم محمد عوامة 17619)
حدیث نمبر: 17620 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا صَدَاقَ لَهَا ؛ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا , أَيَصْدُقُ الرَّجُلُ أُخْتَهُ أَوْ أُمَّهُ؟"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت کو مہر نہیں ملے گا خواہ آدمی نے دخول کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ کیا آدمی اپنی بہن یا ماں کو مہر دے گا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18227، ترقيم محمد عوامة 17620)
حدیث نمبر: 17621 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَهُ فِي الرَّضَاعَةِ وَهُوَ لَا يَعْلَمُ ثُمَّ عَلِمَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالَ:" بَطَلَ النِّكَاحُ فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ دَخَلَ بِهَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا وَلَا صَدَاقَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے انجانے میں اپنی رضاعی بہن سے شادی کرلی پھر اسے بعد میں علم ہوا تو یہ نکاح باطل ہوگا، اگر دخول کیا تو فرج کو حلال کرنے کی بنا پر مہر لازم ہوگا اور اگر دخول نہ ہوا تو بغیر مہر کے دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18228، ترقيم محمد عوامة 17621)
حدیث نمبر: 17622 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنِ الْحَكَمِ، فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ أُخْتَهُ أَوْ أُخْتَ امْرَأَتِهِ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَدَخَلَ بِهَا وَهُوَ لَا يَشْعُرُ قَالَ: لَهَا الصَّدَاقُ كَامِلًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے انجانے میں اپنی سگی یارضاعی بہن سے شادی کی اور پھر دخول بھی کر بیٹھا تو اسے مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18229، ترقيم محمد عوامة 17622)
حدیث نمبر: 17623 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ مَطَرٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَهَا الصَّدَاقُ بِمَا أَخَذَتْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے پورا مہر ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18230، ترقيم محمد عوامة 17623)
حدیث نمبر: 17624 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " كُلُّ جِمَاعٍ دُرِئَ فِيهِ الْحَدُّ فَفِيهِ الصَّدَاقُ كَامِلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ جماع جس میں حد نہ ہو اس میں پورا مہر ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18231، ترقيم محمد عوامة 17624)
حدیث نمبر: 17625 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَإِذَا هِيَ أُخْتُهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ، فَأَصَابَهَا وَلَمْ يَشْعُرْ بِهَا قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَيْسَ لَهَا الصَّدَاقُ كُلُّهُ , لَهَا بَعْضُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے انجانے میں اپنی رضاعی بہن سے شادی کرلی اور اس سے جماع بھی کر بیٹھا تو دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی، اور عورت کو پورا مہر نہیں ملے گا بلکہ کچھ حصہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18232، ترقيم محمد عوامة 17625)