☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی کسی عورت کابوسہ لے تو کیا اس عورت کی بیٹی اس مرد کے لیے حلال ہوگی؟ یا وہ کسی لڑکی کا بوسہ لے تو اس لڑکی کی ماں اس آدمی کے لئے حلال ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر ایک آدمی کسی عورت کابوسہ لے تو کیا اس عورت کی بیٹی اس مرد کے لیے حلال ہوگی؟ یا وہ کسی لڑکی کا بوسہ لے تو اس لڑکی کی ماں اس آدمی کے لئے حلال ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 17553 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا قَبَّلَهَا أَوْ لَمَسَهَا أَوْ نَظَرَ إلَى فَرْجِهَا حَرُمَتْ عَلَيْهِ ابْنَتُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کسی عورت کا بوسہ لے، اسے شہوت کے ساتھ چھوئے یا اس کی شرمگاہ کو دیکھے تو اس کی بیٹی اس مرد پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18157، ترقيم محمد عوامة 17553)
حدیث نمبر: 17554 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا قَبَّلَ الْأَمَةَ ؛ لَمْ تَحِلَّ لَهُ ابْنَتُهَا، وَإِذَا قَبَّلَ ابْنَتَهَا ؛ لَمْ تَحِلَّ لَهُ أُمُّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کسی ماں کا بوسہ لے تو اس کی بیٹی حرام ہوجائے گی اور اگر کسی بیٹی کا بوسہ لے تو ماں حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18158، ترقيم محمد عوامة 17554)
حدیث نمبر: 17555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ يُقَبِّلُ الْمَرْأَةَ أَوْ يَلْمِسُهَا أَوْ يَأْتِيهَا فِي غَيْرِ فَرْجِهَا ," إنْ شَاءَ تَزَوَّجَهَا , وَإِنْ شَاءَ تَزَوَّجَ ابْنَتَهَا , وَإِنْ كَانَتِ الْبِنْتَ ؛ تَزَوَّجَ الْأُمَّ إنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت کا بوسہ لیا، یا اسے شہوت سے چھوا یا شرمگاہ کے علاوہ کسی اور جگہ اس سے صحبت کی تو چاہے تو اس سے شادی کرلے اور چاہے تو اس کی بیٹی سے شادی کرلے اور اگر کسی لڑکی سے ایسے کیا تو اس کی ماں سے شادی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18159، ترقيم محمد عوامة 17555)
حدیث نمبر: 17556 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، وَأَبِي هَاشِمٍ، قَالَا فِي الرَّجُلِ يُقَبِّلُ أُمَّ امْرَأَتِهِ أَوِ ابْنَتِهَا , قَالَا:" حَرُمَتْ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ اور حضرت ابو ہاشم d فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کی ماں یا بیٹی کا بوسہ لیا تو بیوی اس پر حرام ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18160، ترقيم محمد عوامة 17556)