☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس آدمی کی شادی ہو اسے کیا دعادینی چاہئے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جس آدمی کی شادی ہو اسے کیا دعادینی چاہئے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 17497 مصنف ابن ابی شیبہ
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلْآخَرِ: بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُولُوا هَكَذَا , وَقُولُوا: بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں ایک آدمی نے دوسرے کی شادی کے موقع پر اسے دعا دی: بِالرِّفَائِ والبَنِیْنَ (خوش رہو اور اولاد پاؤ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ سنا تو فرمایا کہ یوں نہ کہو بلکہ یہ کہو: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18099، ترقيم محمد عوامة 17497)
حدیث نمبر: 17498 مصنف ابن ابی شیبہ
عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عَقِيلَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جُشَمٍ فَدَعَاهُمْ، فَقَالُوا: بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ , فَقَالَ: لَا تَقُولُوا ذَاكَ , قَالُوا: كَيْفَ نَقُولُ يَا أَبَا يَزِيدَ؟ قَالَ:" تَقُولُونَ: بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ، فَإِنَّا كُنَّا نَقُولُ أَوْ نُؤْمَرُ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بنو جشم کی ایک عورت سے شادی کی پھر لوگوں کی دعوت کی تو لوگوں نے انہیں بِالرِّفَائِ والبَنِیْنَ کہہ کر دعا دی۔ انہوں نے فرمایا کہ یوں نہ کہو۔ لوگوں نے پوچھا کہ پھر ہم کیا کہیں تو انہوں نے فرمایا کہ تم کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا فرمائے کیونکہ ہمیں یہی کہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18100، ترقيم محمد عوامة 17498)