☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← ما قالوا في المرأة تزوج في عدتها (أ) لها صداق أم لا؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 17477 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " فَرَّقَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بَيْنَهُمَا، وَجَعَلَ صَدَاقَهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مہر کا مال بیت المال میں نہیں جائے گا یہ اس کی شرمگاہ کا عوض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18076]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18076، ترقيم محمد عوامة 17477)
Hadith No.: 17478 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَيُجْعَلُ صَدَاقُهَا مِنْ بَيْتِ الْمَالِ"،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت سے اس کی عدت میں شادی کی گئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی لیکن مہر شرمگاہ کے حلال ہونے کا عوض بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18078]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18078، ترقيم محمد عوامة 17478)
Hadith No.: 17479 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی لیکن مہر شرمگاہ کے حلال ہونے کا عوض بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18080، ترقيم محمد عوامة 17479)
Hadith No.: 17480 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: " يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَيُبْقَى الصَّدَاقُ فِي بَيْتِ الْمَالِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی اور مہر بیت المال میں جمع کرایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18081، ترقيم محمد عوامة 17480)
Hadith No.: 17481 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كُلُّ نِكَاحٍ فَاسِدٍ: نَحْوَ الَّذِي تُزَوَّجُ فِي عِدَّتِهَا وَأَشْبَاهِهِ , هَذَا مِنَ النِّكَاحِ الْفَاسِدِ ؛ إذَا كَانَ قَدْ دَخَلَ بِهَا، فَلَهَا الصَّدَاقُ وَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر نکاح فاسد جیسے عورت کا عدت میں شادی کرنا وغیرہ، ایسے نکاحوں میں اگر آدمی نے بیوی سے دخول کیا تو عورت کو مہرتوملے گا البتہ دونوں میں جدائی کرادی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18082، ترقيم محمد عوامة 17481)
Hadith No.: 17482 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّهُ قَالَ: " يُفَرَّقُ بَيْنَهَا وَبَيْنَ زَوْجِهَا، وَيَكُونُ لَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی۔ البتہ فرج کو حلال کرنے کی وجہ سے عورت کو مہرملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18083، ترقيم محمد عوامة 17482)
Hadith No.: 17483 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَضَى عُمَرُ فِي امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ فِي عِدَّتِهَا" أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَهُمَا مَا عَاشَا وَيُجْعَلُ صَدَاقُهَا فِي بَيْتِ الْمَالِ" وَقَالَ:" كَانَ نِكَاحُهَا حَرَامًا فَصَدَاقُهَا حَرَامٌ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی عدت میں شادی کی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ جب تک یہ زندہ ہیں ان کے درمیان جدائی کرادی جائے اور ان کا مہر بیت المال میں جمع کرادیا جائے۔ اور فرمایا کہ ان کا نکاح بھی حرام تھا اور مہر بھی حرام ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے، پھر عورت پہلے خاوند کی باقی ماندہ عدت گزارے پھر تین حیض عدت گزارے اور شرمگاہ کو حلال کرنے کی وجہ سے اسے مہر ملے گا۔ پھر اگر آدمی چاہے توا سے دوبارہ نکاح کا پیغام بھجوادے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18084، ترقيم محمد عوامة 17483)