☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت پر خاوند کا کیا حق ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← عورت پر خاوند کا کیا حق ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 17407 مصنف ابن ابی شیبہ
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، رَبِيعَةُ ، عُثْمَانَ بن أبي سليمان ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حبان ، نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا رَبِيعَةُ ، عَنْ عُثْمَانَ بن أبي سليمان ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حبان ، عَنْ نَهَارٍ الْعَبْدِيِّ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى بِابْنَةٍ لَهُ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إنَّ ابْنَتِي هَذِهِ أَبَتْ أَنْ تَتَزَوَّجَ، قَالَ، فَقَالَ لَهَا:" أَطِيعِي أَبَاكِ" قَالَ , فَقَالَتْ: لَا حَتَّى تُخْبِرَنِي مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ؟ فَرَدَّدَتْ عَلَيْهِ مَقَالَتَهَا، قَالَ: فَقَالَ: " حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ، أَنْ لَوْ كَانَ بِهِ قُرْحَةٌ فَلَحَسَتْهَا أَوِ ابْتَدَرَ مَنْخِرَاهُ صَدِيدًا أَوْ دَمًا ثُمَّ لَحَسَتْهُ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ" قَالَ: فَقَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا، قَالَ: فَقَالَ:" لَا تُنْكِحُوهُنَّ إلَّا بِإِذْنِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی اپنی بیٹی کو لے کر حضور 5 کے پاس حاضر ہوئے اور کہا کہ میری یہ بیٹی شادی کرنے سے انکار کررہی ہے۔ حضور 5 نے اس بچی سے فرمایا کہ اپنے باپ کی بات مان لو۔ اس لڑکی نے کہا کہ میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے یہ نہ بتادیں کہ بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے؟ حضور 5 نے فرمایا کہ بیوی پر خاوند کا حق یہ ہے کہ اگر خاوند کو پھوڑا نکل آئے اور اس کی بیوی اس پھوڑے کو چاٹے یا اس سے پیپ اور خون نکلے اس کی بیوی اس کو چاٹے تو پھر بھی اس کا حق ادا نہیں کیا۔ اس پر اس لڑکی نے کہا کہ پھر تو اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے میں کبھی شادی نہیں کروں گی۔ پھر حضور 5 نے اس کے باپ سے فرمایا کہ عورتوں کا نکاح ان کی اجازت کے بغیر نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18006، ترقيم محمد عوامة 17407)
حدیث نمبر: 17408 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، أَبِي نَصْرٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُسَاوِرٍ الْحِمْيَرِيِّ ، أمه ، أُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أمه ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عنهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور 5 نے ارشاد فرمایا کہ جس عورت کا انتقال اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18007، ترقيم محمد عوامة 17408)
حدیث نمبر: 17409 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرحيم بْنُ سُلَيْمَانَ ، لَيْثٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرحيم بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى امْرَأَتِهِ؟ قَالَ:" لَا تَمْنَعُهُ نَفْسَهَا وَلَوْ كَانَتْ عَلَى ظَهْرِ قَتَبٍ" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ؟ قَالَ:" لَا تَصَدَّقُ بِشَيْءٍ مِنْ بَيْتِهِ إلَّا بِإِذْنِهِ، فَإِنْ فَعَلَتْ ؛ كَانَ لَهُ الأَجْرُ وَعَلَيْهَا الْوِزْرِ!" قَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى زَوْجَتِهِ؟" قَالَ لَا تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ إِلَّا بِإِذْنِهِ. فَإِنْ فَعَلَتْ ؛ لَعنتْهَا مَلَائِكَةُ اللَّهِ وَمَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِكَةُ الْغَضَبِ حَتَّى تَتُوبَ أَوْ تُرَاجِعَ" قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ: فَإِنْ كَانَ لَهَا ظَالِمًا؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَ لَهَا ظَالِمًا" , قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا يَمْلِكُ عَلَيَّ أَحَدٌ أَمْرِي بَعْدَ هَذَا أَبَدًا مَا بَقِيتُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا ”اے اللہ کے رسول! بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے؟“ حضور 5 نے فرمایا کہ خاوند کا حق یہ ہے کہ بیوی اسے اپنے نفس سے منع نہ کرے خواہ وہ چکی پر بیٹھی ہو۔ اس عورت نے پھر سوال کیا ”اے اللہ کے رسول! بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے؟“ حضور 5 نے فرمایا کہ خاوند کے گھر سے کوئی چیز اس کی اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو خاوند کو اجر اور بیوی کو گناہ ملے گا۔ اس عورت نے پھر عرض کیا ”اے اللہ کے رسول! بیوی پر خاوند کا کیا حق ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ عورت خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے، اگر اس نے ایسا کیا تو اس پر اللہ کے فرشتے، رحمت کے فرشتے اور غضب کے فرشتے اس وقت تک لعنت کرتے ہیں جب تک وہ توبہ نہ کرلے یا واپس نہ آجائے۔ اس عورت نے سوال کیا کہ خواہ اس کا خاوند ظالم ہی ہو؟ آپ نے فرمایا ہاں خواہ وہ ظالم ہی ہو۔ پھر اس عورت نے عرض کیا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر مبعوث فرمایا ہے آج کے بعد میں اپنے معاملے کا مالک کسی کو نہیں بناؤں گی یعنی شادی نہیں کروں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18008، ترقيم محمد عوامة 17409)
حدیث نمبر: 17410 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ عَنْ مِحْصَنٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ عَنْ مِحْصَنٍ ، أَنَّ عَمَّةً لَهُ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَطْلُبُ حَاجَةً، فَلَمَّا قَضَتْ حَاجَتَهَا، قَالَ:" أَلَكِ زَوْجٌ؟" قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" فَأَيْنَ أَنْتِ مِنْهُ؟" قَالَتْ: مَا آلُوهُ خَيْرًا إلَّا مَا عَجَزْتُ عنهُ قَالَ:" انْظُرِي فَإِنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین بن محصن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری پھوپھی کسی کام کے سلسلے میں حضور 5 کی خدمت میں حاضر ہوئیں، جب حاجت پوری ہوگئی تو حضور 5 نے فرمایا کہ کیا تمہارے خاوند ہیں؟ انہوں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ان کی بھلائی کا ہی سوچتی ہوں، سوائے اس کے کہ میں عاجز آ جاؤں۔ حضور 5 نے فرمایا کہ دھیان رکھنا وہی تمہاری جنت ہے اور وہی تمہاری جہنم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18009، ترقيم محمد عوامة 17410)
حدیث نمبر: 17411 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي ظَبْيَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ مُعَاذٌ مِنَ الْيَمَنِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , رَأَيْنَا قَوْمًا يَسْجُدُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ أَفَلَا نَسْجُدُ لَكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا , إنَّهُ لَا يَسْجُدُ أَحَدٌ لِأَحَدٍ وَلَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا يَسْجُدُ لِأَحَدٍ ؛ لَأَمَرْتُ النِّسَاءَ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ جب یمن سے واپس آئے تو انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! ہم نے ایک قوم کو دیکھا جو ایک دوسرے کو سجدہ کیا کرتے تھے، کیا ہم بھی آپ کو سجدہ نہ کریں؟ حضور 5 نے فرمایا کہ نہیں، سوائے اللہ کے کسی کو سجدہ نہیں کیا جاسکتا، اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18010، ترقيم محمد عوامة 17411)
حدیث نمبر: 17412 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي ظَبْيَانَ ، رَجُلٍ ، مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18011، ترقيم محمد عوامة 17412)
حدیث نمبر: 17413 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمِنْهَالِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تُجَاوِزُ صَلَاةُ أَحَدِهِمْ رَأْسَهُ , إمَامٌ أَمَّ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ، وَامْرَأَةٌ تَعْصِي زَوْجَهَا، وَعَبْدٌ آبِقٌ مِنْ سَيِّدِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین لوگ ایسے ہیں جن کی نماز ان کے سر سے اوپر بھی نہیں جاتی: ایک وہ امام جس سے لوگ ناراض ہوں۔ دوسری وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو اور تیسرا وہ غلام جو اپنے آقا سے بھاگا ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18012، ترقيم محمد عوامة 17413)
حدیث نمبر: 17414 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عُطَارِدٍ يُقَالُ لَهَا رَبِيعَةُ، قَالَتْ: قَالَتْ عَائِشَةُ :" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ , لَوْ تَعْلَمْنَ حَقَّ أَزْوَاجِكُنَّ عَلَيْكُنَّ لَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ مِنْكُنَّ تَمْسَحُ الْغُبَارَ عَنْ وَجْهِ زَوْجِهَا بِحُرِّ وَجْهِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اے عورتو! اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ تمہارے شوہروں کا تم پر کیا حق ہے تو تم ان کے چہروں کا غبار اپنے چہروں کے ذریعے صاف کرنے لگو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18013، ترقيم محمد عوامة 17414)
حدیث نمبر: 17415 مصنف ابن ابی شیبہ
عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا اثْنَانِ: امْرَأَةٌ تَعْصِي زَوْجَهَا، وَإِمَامُ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حارث بن مصطلق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب دو لوگوں کو ہوگا: ایک وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمان ہو اور دوسرا وہ امام جسے لوگ ناپسند کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18014، ترقيم محمد عوامة 17415)
حدیث نمبر: 17416 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ:" كُنَّا نِسَاءَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ إذَا أَرَدْنَ أَنْ يَبْنِينَ بِامْرَأَةٍ عَلَى زَوْجِهَا بَدَأْنَ بِعَائِشَةَ فَأَدْخَلْنَهَا عَلَيْهَا فَتَضَعُ يَدَهَا عَلَى رَأْسِهَا تَدْعُو لَهَا وَتَأْمُرُهَا بِتَقْوَى اللَّهِ وَحَقِّ الزَّوْجِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید رحمہ اللہ کی والدہ فرماتی ہیں کہ جب مدینہ والے اپنی بیٹی کو اس کے خاوند کے پاس رخصت کرنے لگتے تو اسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس لاتے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس کے سر پر ہاتھ پھیرتیں، اس کے لئے دعا کرتیں اور اسے تقویٰ اختیار کرنے اور خاوند کا حق ادا کرنے کی نصیحت فرماتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18015، ترقيم محمد عوامة 17416)
حدیث نمبر: 17417 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَنْبَغِي لِشَيْءٍ أَنْ يَسْجُدَ لِشَيْءٍ، وَلَوْ كَانَ ذَلِكَ لَكَانَ النِّسَاءُ يَسْجُدْنَ لِأَزْوَاجِهِنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی کے لیے کسی چیز کو سجدہ کرنا جائز نہیں، اگر اللہ کے غیر کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو عورتوں کو اجازت ہوتی کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18016، ترقيم محمد عوامة 17417)
حدیث نمبر: 17418 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَيْهَا، لَعنتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ انکار کرے، خاوند اس سے ناراض ہو کر رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18017، ترقيم محمد عوامة 17418)
حدیث نمبر: 17419 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ ؛ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا أَمَرَ امْرَأَتَهُ أَنْ تَنْتَقِلَ مِنْ جَبَلٍ أَحْمَرَ إلَى جَبَلٍ أَسْوَدَ، أَوْ مِنْ جَبَلٍ أَسْوَدَ إلَى جَبَلٍ أَحْمَرَ كَانَ نَوْلُهَا أَنْ تَفْعَلَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر میں کسی کو اجازت دیتا کہ وہ کسی کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے، اگر آدمی اپنی بیوی کو حکم دے کہ سرخ پہاڑ کو کالے پہاڑ کی طرف اور کالے پہاڑکو سرخ پہاڑ کی طرف منتقل کردے تو عورت پر لازم ہے کہ وہ ایسا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18018، ترقيم محمد عوامة 17419)
حدیث نمبر: 17420 مصنف ابن ابی شیبہ
مُلَازِمُ بْنُ عمرو ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُلَازِمُ بْنُ عمرو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: جَلَسْنَا عندَ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إذَا دَعَا الرَّجُلُ زَوْجَتَهُ لِحَاجَتِهِ ؛ فَلْتَأْتِهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَلَى التَّنُّورِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلق بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، میں نے اللہ کے نبی 5 کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب خاوند بیوی کو اپنی حاجت کے لئے بلائے تو وہ ضرور آئے خواہ تنور پر بیٹھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18019، ترقيم محمد عوامة 17420)
حدیث نمبر: 17421 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، قال: نَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ: " لَوْ أَنَّ امْرَأَةً مَصَّتْ أَنْفَ زَوْجِهَا مِنَ الْجُذَامِ حَتَّى تَمُوتَ مَا أَدَّتْ حَقَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسلاف فرمایا کرتے تھے کہ اگر عورت کوڑھ کی وجہ سے خاوند کی ناک چاٹے اور اس کی وجہ سے اس کا انتقال ہوجائے تو پھر بھی اس نے خاوند کا حق ادا نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18020، ترقيم محمد عوامة 17421)
حدیث نمبر: 17422 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ ، سَلْمَانَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ ، يَذْكُرُ أَنَّ سَلْمَانَ قَدَّمَهُ قَوْمُهُ لِيُصَلِّيَ بِهِمْ، فَأَبَى عَلَيْهِمْ حَتَّى دَفَعُوهُ , فَلَمَّا صَلَّى بِهِمْ، قَالَ: أَكَلَكُمْ رَاضٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ , قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ , إنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " ثَلَاثَةٌ لَا تُقْبَلُ صَلَاتُهُمْ: الْمَرْأَةُ تَخْرُجُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا بِغَيْرِ إذْنِهِ، يَعْنِي زَوْجَهَا، وَالْعَبْدُ الْآبِقُ، وَالرَّجُلُ يَؤُمُّ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن مخیمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کو ان کی قوم نے نماز پڑھانے کے لئے آگے کیا، انہوں نے انکار کیا لیکن لوگوں نے اصرار کرکے انہیں آگے کر ہی دیا، جب وہ نماز پڑھا کر فارغ ہوگئے تو فرمایا کہ کیا تم سب میرے نماز پڑھانے سے راضی ہو؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر آپ نے فرمایا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، میں نے اللہ کے رسول 5 کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ ایک وہ عورت جو اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے، دوسرا بھاگا ہوا غلام اور تیسرا وہ شخص جو لوگوں کو نماز پڑھائے لیکن وہ اس کو ناپسند کرتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18021، ترقيم محمد عوامة 17422)
حدیث نمبر: 17423 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ حَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، أَبُو غَالِبٍ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ: نَا أَبُو غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُهُمْ آذَانَهُمْ حَتَّى يَرْجِعُوا: الْعَبْدُ الْآبِقُ، وَامْرَأَةٌ بَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَلَيْهَا سَاخِطٌ، وَإِمَامُ قَوْمٍ وَهُمْ لَهُ كَارِهُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تین آدمیوں کی نماز ان کے کانوں سے اوپر بھی نہیں جاتی جب تک وہ توبہ نہ کرلیں: بھاگا ہوا غلام، وہ عورت جس کا خاوند اس سے ناراض ہو، وہ امام جس کے مقتدی اس سے ناراض ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18022، ترقيم محمد عوامة 17423)
حدیث نمبر: 17424 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: كَتَبَ إلَيْنَا عُمَرُ :" إنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَصُومُ تَطَوُّعًا إلَّا بِإِذْنِهِ، يَعْنِي: زَوْجَهَا،"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیدبن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18023، ترقيم محمد عوامة 17424)
حدیث نمبر: 17425 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا تَصُومُ تَطَوُّعًا وَهُوَ شَاهِدٌ إلَّا بِإِذْنِهِ"، يَعني: زَوْجَهَا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18024، ترقيم محمد عوامة 17425)