☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← في الرجل يطلق امرأته فيتزوجها رجل (ليحلها) له
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 17363 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا أُوتَى بِمُحِلٍّ وَلَا مُحَلَّلٍ لَهُ إلَّا رَجَمْتُهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میرے پاس کوئی حلالہ کرنے والا لایا گیا یا وہ شخص لایا گیا جس کے لئے حلالہ کیا گیا تھا تو میں انہیں سنگسار کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17959، ترقيم محمد عوامة 17363)
Hadith No.: 17364 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ وَالْمُحَلَّلَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حلالہ کرنے والے، حلالہ کرانے والے اور حلالہ کی جانے والی عورت سب پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17960، ترقيم محمد عوامة 17364)
Hadith No.: 17365 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ نَوْفَلٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، سُئِلَ عَنْ تَحْلِيلِ الْمَرْأَةِ لِزَوْجِهَا، قَالَ:" ذَلِكَ السِّفَاحُ , لَوْ أَدْرَكَكُمْ عُمَرُ لَنَكَّلَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ عورت کو پہلے خاوند کے لئے حلال کرانا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ بےحیائی ہے اور اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہوتے تو تمہیں اس عمل پر عبرت کا نشان بنا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17961، ترقيم محمد عوامة 17365)
Hadith No.: 17366 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ أَبِي شِهَابٍ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ دَعْلَجٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْمُحَلِّلُ مَلْعُونٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حلالہ کرنے والا ملعون ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17962، ترقيم محمد عوامة 17366)
Hadith No.: 17367 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تینوں میں سے ایک کا ارادہ طلاق کا ہو تو نکاح فاسد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17963، ترقيم محمد عوامة 17367)
Hadith No.: 17368 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنْ " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِيُحِلَّهَا لِزَوْجِهَا، فَقَالَ الْحَكَمُ: يُمْسِكُهَا،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے عورت سے اس لئے شادی کی کہ وہ اسے پہلے خاوند کے لئے حلال کرے گا تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ اسے اپنے پاس روکے رکھے۔ حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ میرے نزدیک اس سے جدا ہوجانا بہت رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17965، ترقيم محمد عوامة 17368)
Hadith No.: 17369 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِيُحِلَّهَا لِزَوْجِهَا وَهُوَ لَا يَعْلَمُ، قَالَ:" لَا يَصْلُحُ ذَلِكَ إذَا كَانَ تَزَوَّجَهَا لَيُحِلَّهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ اس شخص کے بارے میں جس نے کسی عورت سے اس لئے شادی کی تاکہ اسے پہلے خاوند کے لئے حلال کرے، حالانکہ وہ اس بات کو نہ جانتا تھا۔ فرماتے ہیں کہ اگر صرف حلال کرنے کے لئے شادی کی ہے تو یہ درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17967، ترقيم محمد عوامة 17369)
Hadith No.: 17370 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " لُعِنَ الْمُحِلُّ وَالْمُحَلَّلُ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کرایا جائے دونوں پر لعنت کی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17968، ترقيم محمد عوامة 17370)
Hadith No.: 17371 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، سُفْيَانَ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17969، ترقيم محمد عوامة 17371)
Hadith No.: 17372 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ نُمَيْرٍ ، مُجَالِدٍ ، عَامِرٍ ، الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ:" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ، صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، المُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا جائے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17970، ترقيم محمد عوامة 17372)
Hadith No.: 17373 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُوسَى بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْقَرْيَةِ بِغَيْرِ عِلْمِهِ وَلَا عِلْمِهَا فَأَخْرَجَ شَيْئًا مِنْ مَالِهِ فَتَزَوَّجَهَا لِيُحِلَّهَا لَهُ، فَقَالَ: لَا , ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ مثل ذَلِكَ، فَقَالَ:" لَا حَتَّى يَنْكِحَهَا مُرْتَغِبًا لِنَفْسِهِ , حَتَّى يَتَزَوَّجَهَا مُرْتَغِبًا لِنَفْسِهِ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَذُوقَ الْعُسَيْلَةَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دے دے، پھر دیہات سے ایک آدمی آئے جو نہ مرد کو جانتا ہو اور نہ عورت کو، وہ اپنا کچھ مال نکالے اور عورت سے اس بنیاد پر شادی کرے کہ عورت کو مرد کے لئے حلال کرے تو یہ کرنا کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ درست نہیں۔ حضور 5 سے یہی سوال کیا گیا تھا تو آپ نے فرمایا تھا یہ درست نہیں۔ اس سے اپنے نفس کی چاہت کے بغیر نکاح نہ کرے، اس سے اپنے نفس کی چاہت کے بغیر نکاح نہ کرے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو عورت پہلے خاوند کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک آدمی عورت کا شہد نہ چکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17971، ترقيم محمد عوامة 17373)
Hadith No.: 17374 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى الْحَسَنِ، فَقَالَ: إنَّ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَنَدِمَ وَنَدِمَتْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَنْطَلِقَ فَأَتَزَوَّجَهَا وَأَصْدُقَهَا صَدَاقًا ثُمَّ أَدْخُلَ بِهَا كَمَا يَدْخُلُ الرَّجُلُ بِامْرَأَتِهِ، ثُمَّ أُطَلِّقَهَا حَتَّى تَحِلَّ لِزَوْجِهَا، قَالَ: فَقَالَ لَهُ الْحَسَنُ:" اتَّقِ اللَّهَ يَا فَتَى وَلَا تَكُونَنَّ مِسْمَارَ نَارٍ لِحُدُودِ اللَّهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت حسن رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوا اور اس نے کہا کہ میری قوم کے ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں، پھر اسے اور اس کی بیوی کو اس پر افسوس ہوا۔ میں چاہتا ہوں کہ میں اس عورت سے شادی کروں، اسے اس کا مہر دوں، پھر اس سے شرعی ملاقات کروں اور پھر اسے طلاق دے دوں تاکہ وہ پہلے خاوند کے لئے حلال ہوجائے، یہ کرنا کیسا ہے؟ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا کہ اے نوجوان! اللہ سے ڈرو اور اللہ تعالیٰ کی حدود کو پامال نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17972، ترقيم محمد عوامة 17374)
Hadith No.: 17375 Musannaf Ibn Abi Shaibah
الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيِّ ، الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيِّ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحِلَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور کروانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17973، ترقيم محمد عوامة 17375)