☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رضاعت کا بیان: جن حضرات کے نزدیک ایک یا دو چسکیاں لینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← رضاعت کا بیان: جن حضرات کے نزدیک ایک یا دو چسکیاں لینے سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 17301 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، قَتَادَةَ ، أَبِي الْخَلِيلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، أُمِّ الْفَضْلِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَالرَّضْعَتَانِ وَالْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امّ فضل رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک یا دو مرتبہ دودھ پینے سے یا ایک یا دو چسکیوں سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17893، ترقيم محمد عوامة 17301)
حدیث نمبر: 17302 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَةُ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَلَا الْمَصَّتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک یادوچسکیوں سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17894، ترقيم محمد عوامة 17302)
حدیث نمبر: 17303 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، أَبِيهِ ، مَسْرُوقٍ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رضاعت تب ثابت ہوتی ہے جب خوب پیٹ بھر کر بچہ دودھ پیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17895، ترقيم محمد عوامة 17303)
حدیث نمبر: 17304 مصنف ابن ابی شیبہ
الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: " لَا تُحَرِّمُ الْعَيْفَةُ وَلَا الْعَيْفَتَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک یا دو مرتبہ پینے سے حرمت رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17896، ترقيم محمد عوامة 17304)
حدیث نمبر: 17305 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الرَّضَاعِ، فَقَالَ:" لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ وَلَا الثَّلَاثُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ ما سے رضاعت کے بارے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک، دو یا تین چسکیوں سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17897، ترقيم محمد عوامة 17305)
حدیث نمبر: 17306 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ زَيْدٍ، قَالَ: " لَا تُحَرِّمُ الرَّضْعَةُ وَلَا الرَّضْعَتَانِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید فرماتے ہیں کہ ایک یا دو چسکیوں سے رضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17898، ترقيم محمد عوامة 17306)
حدیث نمبر: 17307 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ:" يُحَرِّمُ مِنْهُ مَا فَتَقَ الْأَمْعَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حرمت اتنے دودھ سے ثابت ہوتی ہے جس سے آنتیں سیراب ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17899، ترقيم محمد عوامة 17307)
حدیث نمبر: 17308 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" إنَّمَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَأَنْشَزَ الْعَظْمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اتنا دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس سے گوشت بنے اور ہڈی توانا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17900، ترقيم محمد عوامة 17308)
حدیث نمبر: 17309 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُوسَى
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى : " لَا يُحَرِّمُ الرَّضَاعُ إلَّا مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَالدَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اتنے دودھ سے رضاعت ثابت ہوتی ہے جس سے گوشت اور خون بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17901، ترقيم محمد عوامة 17309)
حدیث نمبر: 17310 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَتْ عَائِشَةُ إذَا أَرَادَتْ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهَا أَحَدٌ أَمَرَتْ بِهِ فَأُرْضِعَ، فَأَمَرَتْ أُمَّ كُلْثُومٍ أَنْ تُرْضِعَ سَالَمَا عَشْرَ رَضَعَاتٍ، فَأَرْضَعَتْهُ ثَلَاثًا، فَمَرِضَتْ فَكَانَ لَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا، وَأَمَرَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ عُمَرَ أَنْ تُرْضِعَ عَاصِمَ بْنَ سَعْدٍ مَوْلًى لَهُمْ، فَأَرْضَعَتْهُ عَشْرَ رَضَعَاتٍ فَكَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا جب کسی بچے کے بارے میں یہ ارادہ ہوتا کہ وہ بڑا ہو کر ان سے ملاقات کے لئے آسکے تو اپنی کسی عزیزہ خاتون کو حکم دیتی کہ وہ اسے دودھ پلا دیں۔ (تاکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس کی رضاعی خالہ یا پھوپھی بن جائیں) اس سلسلے میں انہوں نے (اپنی بہن) حضرت ام کلثوم کو حکم دیا کہ وہ حضرت سالم کو (جبکہ وہ بچے تھے) دس چسکیاں پلائیں، (تاکہ سالم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھانجے بن جائیں) انہوں نے انہیں تین چسکیاں پلائیں اور وہ بیمار ہوگئیں، لہٰذا وہ بڑے ہوکر ان کے پاس نہیں آتے تھے۔ اسی طرح (حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا) نے فاطمہ بنت عمر کو حکم دیا کہ عاصم ابن سعد کو (جبکہ وہ بچے تھے) دس چسکیاں پلائیں (تاکہ عاصم بن سعد ان کے رضاعی بھانجے بن جائیں) چناچہ انہوں نے اس طرح کیا تو وہ ان کے پاس آیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17902، ترقيم محمد عوامة 17310)