☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يتزوج المرأة فيفجر قبل أن يدخل بها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الرجل يتزوج المرأة فيفجر قبل أن يدخل بها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 17151 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيُّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ:" أُتِيَ عَلِيُّ بِرَجُلٍ قَدْ أَقَرَّ عَلَى نَفْسِهِ بِالزِّنَا، فَقَالَ لَهُ: أَحْصَنْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: إذًا تُرْجَمُ , قَالَ: فَرَفَعَهُ إلَى السِّجْنِ، فَلَمَّا كَانَ الْعَشِيُّ دَعَا بِهِ وَقَصَّ أَمْرَهُ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ: إنَّهُ قَدْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لَمْ يَدْخُلْ بِهَا , فَفَرِحَ بِذَلِكَ عَلِيٌّ، فَضَرَبَهُ الْحَدَّ وَفَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ، وَأَعْطَاهَا نِصْفَ الصَّدَاقِ"، فِيمَا يَرَى سِمَاكٌ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حنش بن معتمر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے زنا کا اقرار کیا تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا کیا تم شادی شدہ ہو؟ اس نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اسے سنگسار کردیا جائے۔ اسے جیل میں بند کردیا گیا۔ شام کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کا واقعہ لوگوں سے بیان کیا تو ایک آدمی نے کہا کہ اس نے ایک عورت سے نکاح کیا ہے لیکن ابھی شرعی ملاقات نہیں کی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس بات پر خوش ہوئے اور اسے سنگسار کرنے کے بجائے صرف حد جاری کرنے کا حکم دیا اور اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی کرادی اور عورت کو نصف مہر دلوایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17725، ترقيم محمد عوامة 17151)
حديث رقم: 17152 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر باکرہ (منکوحہ) زنا کا ارتکاب کرے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے، اس کے خاوند سے اس کی جدائی کرادی جائے گی اور اسے مہر نہیں ملے گا۔ پھر حضرت حسن نے یہ آیت پڑھی { وَلاَ تَعْضُلُوہُنَّ لِتَذْہَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَیْتُمُوہُنَّ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17726، ترقيم محمد عوامة 17152)
حديث رقم: 17153 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَا صَدَاقَ لَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں ان کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور عورت کو مہر نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17728، ترقيم محمد عوامة 17153)
حديث رقم: 17154 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا وَلَا صَدَاقَ لَهَا، وَجَلْدُ مِائَةٍ وَنَفْيُ سَنَةٍ، وَإِنْ هُوَ زَنَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے نکاح کیا پھر وہ عورت دخول سے پہلے زنا کا ارتکاب کر بیٹھی تو دونوں کے درمیان جدائی کرادی جائے گی اور عورت کو مہر نہیں ملے گا۔ اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے گا اور اگر مرد نے زنا کا ارتکاب کیا تو دونوں کے درمیان جدائی کرا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17729، ترقيم محمد عوامة 17154)
حديث رقم: 17155 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " هِيَ امْرَأَتُهُ يُقَامُ عَلَيْهِ الْحَدُّ , إنْ شَاءَ طَلَّقَ وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، كَمَا أَنَّهُ لَوْ فَجَرَ لَمْ تُنْزَعْ عنهُ امْرَأَتُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں وہ عورت اسی کی بیوی رہے گی اس پر حد جاری ہوگی۔ اگر وہ چاہے تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے تو روک کر رکھے۔ یہ اسی طرح ہے کہ زنا کرنے والے شخص سے اس کی بیوی دور نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17730، ترقيم محمد عوامة 17155)
حديث رقم: 17156 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، فِي " رَجُلٍ زَنَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِامْرَأَتِهِ , فَكَانَ مِنْ رَأْيِهِ أَنْ لَا يُفَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے شرعی ملاقات سے قبل زنا کا ارتکاب کیا تو اس کی بیوی سے اس کی علیحدگی نہیں کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17731، ترقيم محمد عوامة 17156)
حديث رقم: 17157 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، فِي " رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَأَصَابَ أَحَدُهُمَا فَاحِشَةً قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , قَالَ: يُجْلَدُ وَلَا يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر ایک مردو عورت کا نکاح ہوا اور شرعی ملاقات سے پہلے کسی ایک نے زنا کا ارتکاب کیا تو انہیں کوڑے لگائے جائیں گے لیکن دونوں کے درمیان جدائی نہیں کرائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17732، ترقيم محمد عوامة 17157)
حديث رقم: 17158 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ، قَالَتْ: " تَزَوَّجَ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ ثُمَّ فَجَرَ بِأُخْرَى قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِامْرَأَتِهِ، فَجَلَدَهُ أَبُو بَكْرٍ مِائَةً وَنَفَاهُ سَنَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صفیہ بنت ابی عبید فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے نکاح کرنے کے بعدشرعی ملاقات سے پہلے کسی دوسری عورت سے زنا کیا تو حضرت ابوبکر نے اسے سو کوڑے لگوائے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17733، ترقيم محمد عوامة 17158)