☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جن حضرات کے نزدیک اس عورت سے نکاح کرنا مکروہ ہے جس سے زنا کیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 17064 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَرْوَانَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصُّدَائِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: جَاءَ إلَيْهِ رَجُلٌ قَالَ: إنَّ لِي ابْنَةَ عَمٍّ أَهْوَاهَا وَقَدْ كُنْتُ نِلْتُ مِنْهَا , فَقَالَ:" إنْ كَانَ شَيْئًا بَاطِنًا، يَعني الْجِمَاعَ فَلَا , وَإِنْ كَانَ شَيْئًا ظَاهِرًا، يَعني الْقُبْلَةَ فَلَا بَأْسَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا لرحمن صدائی کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک چچا زاد بہن ہے، میں اس سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ البتہ میں نے اس سے تلذذ بھی حاصل کیا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر شیء باطن یعنی دخول کیا ہے تو شادی نہیں کرسکتے اور اگر شیء ظاہر یعنی بوسہ وغیرہ لیا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17638، ترقيم محمد عوامة 17064)
حدیث نمبر: 17065 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " لَا يَزَالَانِ زَانِيَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتے ہیں کہ وہ دونوں پھر بھی زانی ہی رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17639، ترقيم محمد عوامة 17065)
حدیث نمبر: 17066 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : " لَا يَزَالَانِ زَانِيَيْنِ مَا اصْطَلَحَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتی ہیں کہ وہ ساتھ رہ کر بھی زانی ہی رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17640، ترقيم محمد عوامة 17066)
حدیث نمبر: 17067 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ قَالَ: " هُمَا زَانِيَانِ , لِيَجْعَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا الْبَحْرُ!"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید (اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے) فرماتے ہیں کہ وہ دونوں زانی ہیں ان کے درمیان تو سمندر ہونا چاہئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17641، ترقيم محمد عوامة 17067)
حدیث نمبر: 17068 مصنف ابن ابی شیبہ
الْبَرَاءِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، عَنِ الْبَرَاءِ ، فِي " الرَّجُلِ يَفْجُرُ بِالْمَرْأَةِ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا , قَالَ: لَا يَزَالَانِ زَانِيَيْنِ أَبَدًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں جو کسی عورت سے زنا کرنے کے بعد شادی کرنا چاہے فرماتے ہیں کہ وہ ہمیشہ زانی ہی رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17642، ترقيم محمد عوامة 17068)