☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(فيه) إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← (فيه) إذا وطئها وهي لا تعلم أن لها الخيار
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 16806 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: " إذَا أُعْتِقَتِ الْأَمَةُ ثُمَّ وَطِئَهَا وَهِيَ لَا تَعْلَمُ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ فَلَهَا الْخِيَارُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ حضرت حسن بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17359، ترقيم محمد عوامة 16806)
Hadith No.: 16807 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قال: بَلَغَنِي عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ قَالَ:" لَهَا الْخِيَارُ، وَقَالَ: لَوْ كَانَ لِي عَلَيْهِ سُلْطَانٌ لَضَرَبْتُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ اگر مجھے اختیار ہوتا تو میں ایسا کرنے والے مرد کو مارتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17361، ترقيم محمد عوامة 16807)
Hadith No.: 16808 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، فِيمَا قَرَأَ عَلَيْهِ قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : " إنْ أَصَابَهَا وَلَا تَعْلَمُ فَلَهَا الْخِيَارُ إذَا عَلِمَتْ، وَلَوْ أَصَابَهَا مِنْهَا مِائَةَ مَرَّةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو اس کا خیار باقی رہے گا۔ خواہ سو مرتبہ جماع کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17362]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17362، ترقيم محمد عوامة 16808)
Hadith No.: 16809 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " إذَا أُعْتِقَتِ الْأَمَةُ فَأَصَابَهَا مُبَادِرًا، قَالَ: بِئْسَ مَا صَنَعَ , قَالَ: قُلْتُ: لَهَا خِيَارٌ عَلَى الْحُرِّ؟ قَالَ: لَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے خاوند نے اس سے فورا جماع کرلیا تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس نے بہت برا کیا۔ میں نے کہا کہ کیا اس کو آزاد خاوند کی صورت میں اختیار ہوگا؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17363، ترقيم محمد عوامة 16809)
Hadith No.: 16810 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إذَا وَطِئَهَا وَهِيَ لَا تَعْلَمُ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ فَلَهَا الْخِيَارُ إذَا عَلِمَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17364]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17364، ترقيم محمد عوامة 16810)
Hadith No.: 16811 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ حَمَّادٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا وَقَعَ عَلَيْهَا وَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ فَلَهَا الْخِيَارُ إذَا عَلِمَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب باندی کو آزاد کیا گیا اور اس کے ساتھ اس کے خاوند نے وطی کی، حالانکہ وہ خیار کے متعلق جانتی نہ تھی تو جب اسے معلوم ہو اس کا خیار باقی رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17365، ترقيم محمد عوامة 16811)