☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 16726 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ، كَانَتْ تَحْتَهُ بِنْتُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ، فَكَرِهَ مِنْ أَمْرِهَا إمَّا كِبَرًا أَوْ غَيْرَهُ، فَأَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا، فَقَالَتْ:" لَا تُطَلِّقْنِي وَاقْسِمْ لِي مَا شِئْتَ فَجَرَتِ السُّنَّةُ بِذَلِكَ" فنزلت: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا سورة النساء آية 128
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ محمد بن مسلمہ کی بیٹی حضرت رافع بن خدیج کے نکاح میں تھیں۔ رافع بن خدیج کو ان کا ادھیڑ پن یا کوئی اور چیز بری لگی تو انہوں نے انہیں طلاق دینے کا ارادہ کرلیا۔ لیکن خاتون نے کہا کہ آپ مجھے طلاق نہ دیں بلکہ میرے لئے جو چاہیں حق میں سے تقسیم کرلیں۔ اس کے بعد سے یہ دستور بن گیا اور قرآن مجید کی آیت نازل ہوئی: اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17269، ترقيم محمد عوامة 16726)
حدیث نمبر: 16727 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا سورة النساء آية 128 الْآيَةَ، قَالَتْ: نزلت هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْمَرْأَةِ تَكُونُ عندَ الرَّجُلِ فَتَطُولُ صُحْبَتُهَا فَيُرِيدُ أَنْ يُطَلِّقَهَا، فَتَقُولُ:" لَا تُطَلِّقْنِي وَأَمْسِكْنِي وَأَنْتَ فِي حِلٍّ مِنِّي فنزلت هَذِهِ الْآيَةُ فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قرآن مجید کی یہ آیت:: اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) اس عورت کے بارے میں نازل ہوئی جو ایک طویل عرصے سے ایک آدمی کی بیوی تھی۔ وہ آدمی اس عورت کو طلاق دینا چاہتا تھا۔ لیکن اس عورت کا کہنا تھا کہ مجھے طلاق نہ دو اپنے پاس رکھو۔ اور میں تم سے کسی حق کا مطالبہ نہ کروں گی۔ یہ آیت اس موقع پر نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17270، ترقيم محمد عوامة 16727)
حدیث نمبر: 16728 مصنف ابن ابی شیبہ
رَافِعَ بْنِ خَدِيجٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَرْبِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: نَا أَبُو النَّجَاشِيِّ مَوْلَى رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، أَنَّ رَافِعَ بْنِ خَدِيجٍ ، تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى امْرَأَتِهِ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ الْأُولَى:" إنْ شِئْتُ أَنْ أُمْسِكَكِ وَلَا أَقْسِمُ لَكِ , وَإِنْ شِئْتُ طَلَّقْتُكِ، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُمْسِكَهَا وَلَا يُطَلِّقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نجاشی فرماتے ہیں کہ حضرت رافع بن خدیج نے ایک عورت سے شادی کی اور اپنی پہلی بیوی سے کہا کہ اگر تم چاہو میں تمہیں طلاق نہیں دیتا البتہ تمہیں تمہاری تقسیم کا حصہ نہ ملے گا۔ اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں طلاق دے دیتا ہوں اس عورت نے اس بات کو اختیار کیا وہ اسے اپنے نکاح میں باقی رکھیں طلاق نہ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17271، ترقيم محمد عوامة 16728)
حدیث نمبر: 16729 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَرْبِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ: أَنَّ بِنْتَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ," كَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُمْسِكَهَا وَلَا يَقْسِمُ لَهَا وَبَيْنَ أَنْ يُطَلِّقَهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُمْسِكَهَا وَلَا يُطَلِّقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر کی صاحبزادی ایک قریشی شخص کے نکاح میں تھیں۔ اس آدمی نے انہیں اختیار دیا کہ اگر وہ اس کے نکاح میں رہنا چاہیں تو رہیں البتہ انہیں ان کی تقسیم کا حصہ نہ ملے گا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ وہ طلاق لے لیں۔ انہوں نے نکاح کے باقی رکھنے کا اختیار کیا اور طلاق لینے سے انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17272، ترقيم محمد عوامة 16729)
حدیث نمبر: 16730 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبِيدَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا سورة النساء آية 128 قَالَ:" هُوَ رَجُلٌ تَكُونُ لَهُ الْمَرْأَةُ قَدْ خَلَا مِنْ سِنِّهَا فَيُصَالِحُهَا مِنْ حَقِّهَا عَلَى شَيْءٍ فَهُوَ لَهُ مَا رَضِيَتْ، فَإِذَا كَرِهَتْ فَلَهَا أَنْ يَعْدِلَ عَلَيْهَا أَوْ يُرْضِيَهَا عَنْ حَقِّهَا أَوْ يُطَلِّقَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا: اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت اس شخص کے بارے میں نازل ہوئی جس کی کوئی بیوی ہو اور وہ اسے چھوڑنا چاہتا ہو، لیکن وہ اس سے اس بات پر صلح کرلے کہ عورت اپنا حق چھوڑ دے گی۔ اور اگر عورت اپنا حق چھوڑنے پر راضی نہ ہو تو چاہے تو اپنا حق پورا پورا لے یا اس سے طلاق لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17273، ترقيم محمد عوامة 16730)
حدیث نمبر: 16731 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ فِي: امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا سورة النساء آية 128، فَقَالَ:" هِيَ الْمَرْأَةُ تَكُونُ عندَ الرَّجُلِ فَتَسُوءُ عَيْنَاهُ مِنْ دَمَامِهَا أَوْ فَقْرِهَا أَوْ سُوءِ خُلُقِهَا فَتَكْرَهُ فِرَاقَهُ، فَإِنْ وَضَعَتْ لَهُ مِنْ حَقِّهَا شَيْئًا حَلَّتْ لَهُ , وَإِنْ جَعَلَتْ مِنْ أَيَّامِهَا شَيْئًا فَلَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن عرعرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو تو وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ عورت ہے جس کا خاوند اس کی بداخلاقی، تنگدستی اور نامناسب رویہ سے تنگ ہو اور وہ اسے چھوڑنا چاہے لیکن بیوی اس سے الگ ہونے پر راضی نہ ہو۔ اگر عورت اپنے مہر میں سے کوئی مقدار اس کے لئے چھوڑ دے تو مرد کے لئے حلال ہے اور اگر عورت اپنے حق سے دستبردار ہوجائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17274]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17274، ترقيم محمد عوامة 16731)
حدیث نمبر: 16732 مصنف ابن ابی شیبہ
سَوْدَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا أَسَنَّتْ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِعَائِشَةَ حَتَّى لَقِيَتِ اللَّهَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سودہ رضی اللہ عنہا بہت عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوں نے اپنے حصے کا دن ہمیشہ کے لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے لئے ہبہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17275]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17275، ترقيم محمد عوامة 16732)
حدیث نمبر: 16733 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17276]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17276، ترقيم محمد عوامة 16733)
حدیث نمبر: 16734 مصنف ابن ابی شیبہ
جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي رَزِينٍ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ أَبِي رَزِينٍ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ سورة الأحزاب آية 51" وَكَانَ مِمَّنْ آوَى عَائِشَةُ، وَأُمُّ سَلَمَةَ، وَزَيْنَبُ، وَحَفْصَةُ، فَكَانَ يُقْسِمُ مِنْ نَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنْهُنَّ سَوَاءً، وَكَانَ مِمَّنْ أَرْجَى سَوْدَةُ، وَجُوَيْرِيَةُ، وَأُمُّ حَبِيبَةَ، وَمَيْمُونَةُ، وَصْفِيَّةُ، فَكَانَ يَقْسِمُ لَهُنَّ مَا شَاءَ وَكَانَ أَرَادَ أَنْ يُفَارِقَهُنَّ، فَقُلْنَ لَهُ: اقْسِمْ لَنَا مِنْ نَفْسِكَ مَا شِئْتَ وَدَعنا نَكُونُ عَلَى حَالِنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین قرآن مجید کی آیت: ”ان میں سے آپ جسے چاہیں چھوڑ دیں اور جسے چاہے ساتھ رکھ لیں“ (الاحزاب: ٥١) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس آیت کے بعد حضور 5 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا، حضرت زینب رضی اللہ عنہا اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو رکھنا چاہتے۔ ان کا حصہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اور آپ کے جسم میں برابر ہوتا۔ جنھیں آپ چھوڑنا چاہتے تھے وہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا، حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ آپ ان کے لیے جو چاہتے تقسیم فرماتے۔ جب آپ نے انہیں چھوڑنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے حضور 5 سے فرمایا کہ آپ ہمارے لئے جو چاہیں حصہ مقرر فرما دیں اور ہمیں ہمارے حال پر چھوڑدیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17277]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17277، ترقيم محمد عوامة 16734)