☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← شادی کے موقع پر ڈھول بجانے اور گانے کی اجازت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 16658 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، لَيْثٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: " مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرُوسٍ فَقَالَ: لَوْ كَانَ مَعَ هَذَا لَهْوٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور 5 کا گزر ایک شادی کے پاس سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اگر یہاں کچھ لہو (گانا وغیرہ) ہوتا تو اچھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17195، ترقيم محمد عوامة 16658)
حدیث نمبر: 16659 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: نُبِّئْتُ" أَنَّ عُمَرَ كَانَ إذَا اسْتَمَعَ صَوْتًا أَنْكَرَهُ وَسَأَلَ عنهُ , فَإِنْ قِيلَ عُرْسٌ أَوْ خِتَانٌ أَقَرَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی گانے بجانے کی آواز سنتے تو اسے برا قرار دیتے اور اس کے بارے میں سوال کرتے، اگر ان سے کہا جاتا کہ یہ شادی یا بچے کے ختنہ کی تقریب ہے تو آپ کچھ نہ کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17196، ترقيم محمد عوامة 16659)
حدیث نمبر: 16660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ قَالَ لِجَارِيَةٍ فِي عُرْسٍ تَضْرِبُ بِالدُّفِّ:" ارْعَفِي ارْعَفِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
بنو سلمہ کے ایک شیخ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ نے شادی کے موقع پر دف بجانے والی ایک لڑکی سے کہا کہ آگے بڑھ کر بجاؤ، آگے بڑھ کربجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17197، ترقيم محمد عوامة 16660)
حدیث نمبر: 16661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " لَقَدْ ضُرِبَ لَيْلَةَ أَبِيكَ بِالدُّفِّ وَغُنِّيَ عَلَى رَأْسِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ بن عبدا لرحمن فرماتے ہیں کہ شادی کی رات میں ڈھول بجایا گیا اور حضرت عبد الرحمن بن عوف کے پاس گانا گایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17198، ترقيم محمد عوامة 16661)
حدیث نمبر: 16662 مصنف ابن ابی شیبہ
شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، أبي مَسْعُودٍ ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أبي مَسْعُودٍ ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ ، وَعندَهُمَا جَوَارٍ تُغَنِّينَ، فَقُلْتُ: أَتَفْعَلُونَ هَذَا وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقَالَ:" إنَّهُ رَخَّصَ لَنَا فِي اللَّهْوِ عندَ الْعُرْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود اور حضرت قرظہ بن کعب کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کے پاس کچھ لڑکیاں بیٹھی گانا گا رہی تھیں۔ میں نے کہا کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب ہوکر ایسا کرتے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ شادی کے موقع پر گانے وغیرہ کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17199، ترقيم محمد عوامة 16662)
حدیث نمبر: 16663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ: " فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ"، يَعني الضَّرْبَ بِالدُّفِّ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ حلال و حرام کے درمیان آواز یعنی دف بجانے کا فرق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17200، ترقيم محمد عوامة 16663)
حدیث نمبر: 16664 مصنف ابن ابی شیبہ
ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ ، وَقَرَظَةَ بْنِ كَعْبٍ فِي عُرْسٍ فَسَمِعْتُ صَوْتَ غِنَاءٍ، فَقُلْتُ: أَلَا تَسْمَعَانِ؟ فَقَالَ:" إنَّهُ قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِي الْغِنَاءِ عندَ الْعُرْسِ، وَالْبُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ مِنْ غَيْرِ نِيَاحَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد کہتے ہیں کہ میں حضرت ثابت بن ودیعہ اور حضرت قرظہ بن کعب کے ساتھ ایک شادی میں شریک تھا۔ میں نے گانے کی آواز سنی تو کہا کہ کیا آپ دونوں یہ آواز نہیں سن رہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں شادی میں گانے کی اور میت پر بغیر آواز کے رونے کی اجازت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17201، ترقيم محمد عوامة 16664)
حدیث نمبر: 16665 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ فِي آلِ مُحَمَّدٍ مِلَاكٌ، فَلَمَّا أَنْ فَرَغُوا وَرَجَعَ مُحَمَّدٌ إلَى مَنْزِلِهِ قَالَ لَهُنَّ:" وَأَيْنَ طَعَامُكُنَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد رحمہ اللہ کے ایک گھر میں شادی تھی۔ جب لوگ شادی کی تقریب سے فارغ ہوگئے اور محمد رحمہ اللہ اپنے گھر واپس آئے تو عورتوں سے پوچھا کہ تمہارے دف کہاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17202، ترقيم محمد عوامة 16665)
حدیث نمبر: 16666 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ، قَالَ: " دَخَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عُرْسًا فِيهِ مَزَامِيرُ وَلَهْوٌ، فَقَعَدَ وَلَمْ يَنْهَ عنهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک صاحب نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایک شادی میں شریک ہوئے جس میں بانسریاں اور گانے کے آلات تھے، آپ بیٹھ گئے اور اس سے منع نہیں فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17204، ترقيم محمد عوامة 16666)
حدیث نمبر: 16667 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " خَتَنَ بَنِيهِ فَدَعَا اللَّاعِبِينَ فَأَعْطَاهُمْ أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ أَوْ قَالَ: ثَلَاثَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ما نے جب اپنے بیٹے کے ختنے کئے تو کھیل تماشا کرنے والوں کو بلایا اور انہیں تین یا چار دراہم عطا کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17205، ترقيم محمد عوامة 16667)