☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يرى امرأته تفجر أو يبلغه ذلك، (يطؤها) أم لا؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب النكاح← في الرجل يرى امرأته تفجر أو يبلغه ذلك، (يطؤها) أم لا؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 16597 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ،
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حماد اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے تو اس سے بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17130، ترقيم محمد عوامة 16597)
حديث رقم: 16598 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قال: نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " الرَّجُلِ تَزْنِي امْرَأَتُهُ قَالَ: لَا يُحَرِّمُهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے تو اس سے بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17132، ترقيم محمد عوامة 16598)
حديث رقم: 16599 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ مَسْلَمَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ، قَالَ لَهُ رَجُلٌ" إنِّي رَأَيْتُ مَعَ امْرَأَتِي رَجُلًا , قَالَ: تَطِيبُ نَفْسُكَ؟ أَوَ كَيْفَ تَطِيبُ نَفْسُكَ أَنْ تُمْسِكَهَا وَقَدْ رَأَيْتَ مَا رَأَيْتَ؟ وَلَمْ تَحْرُمْ عَلَيْكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ ایک آدمی کو دیکھا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ دیکھنے کے بعد اب اس کے ساتھ تمہارا معاملہ درست کیسے رہ سکتا ہے؟ حضرت سالم نے اس عورت کو مرد پر حرام قرار نہیں دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17133، ترقيم محمد عوامة 16599)
حديث رقم: 16600 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي " الرَّجُلِ يَرَى مِنَ امْرَأَتِهِ فَاحِشَةً، أَنَّهُ يَكْرَهُ أَنْ يُمْسِكَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو زنا کرتے دیکھے تو اس سے جماع کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17134، ترقيم محمد عوامة 16600)
حديث رقم: 16601 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا اطَّلَعَ الرَّجُلُ عَلَى امْرَأَتِهِ أَنَّهَا تَفْجُرُ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يُمْسِكَهَا , وَإِذَا فَجَرَ هُوَ لَمْ يَحِلَّ لَهَا أَنْ تُقِيمَ مَعَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو زنا میں مبتلا دیکھے تو اس کے لئے اسے اپنے پاس رکھنا حلال نہیں اور جب کوئی عورت اپنے خاوند کو زنا میں مبتلا دیکھے تو اس کے لئے اس کے پاس رہنا حلال نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17135، ترقيم محمد عوامة 16601)
حديث رقم: 16602 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي زَمْزَمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَذَكَرَ أَنَّهُ يُسْقِطُ امْرَأَتَهُ، فَزَعَمَتْ أَنَّهَا فَجَرَتْ , فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ:" فَبِئْسَ مَا صَنَعْتَ إنْ كُنْتَ فَعَلَتْ مثل الَّذِي أَقَرَّتْ بِهِ عَلَى نَفْسِهَا , فَأَمْسِكِ امْرَأَتَكَ , وَإِنْ كَانَتْ لَمْ تَفْعَلْ فَخَلِّ سَبِيلَهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ بن شداد فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ ما کے ساتھ بئر زمزم کے پاس بیٹھا تھا۔ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو بچہ ضائع کرنے پر مجبور کیا کیونکہ اس عورت کا کہنا تھا کہ اس نے بدکاری کی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا کہ تم نے بہت برا کیا۔ کیونکہ اگر تم نے بھی اس جیسا کام کیا ہے جس کا وہ اپنے لئے اقرار کررہی ہے تو اسے اپنی بیوی بنا کر رکھو اور اگر تم نے ایسا کام نہیں کیا تو اس کا راستہ چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17136، ترقيم محمد عوامة 16602)
حديث رقم: 16603 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " إذَا رَأَى أَحَدُكُمُ امْرَأَتَهُ أَوْ أُمَّ وَلَدِهِ عَلَى فَاحِشَةٍ فَلَا يَقْرَبْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی یا ام ولد باندی کو مبتلائے زنا دیکھے تو اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17137، ترقيم محمد عوامة 16603)
حديث رقم: 16604 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامٍ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عندَ طَاوُسٍ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ" إنِّي وَجَدْتُ فِي مَجْلِسِي رَجُلًا , فَقَالَ طَاوُسٌ: إنْ طَابَتْ نَفْسُكَ أَنْ تُمْسِكَهَا وَقَدْ رَأَيْتَ مَا رَأَيْتَ فَأَنْتَ أَعْلَمُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن وہرام کہتے ہیں کہ میں حضرت طاوس کے پاس بیٹھا تھا، ایک آدمی نے ان سے کہا کہ میں نے ایک آدمی کو اپنی بیوی سے زنا کرتے دیکھا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر تمہارا دل مانے تو اس عورت کو اپنے پاس رکھ لو حالانکہ تم سب دیکھ چکے ہیں اور تم زیادہ بہتر جانتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17138، ترقيم محمد عوامة 16604)
حديث رقم: 16605 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إنَّ عندِي امْرَأَةً أَحَبُّ النَّاسِ إلَيَّ , وَإِنَّهَا لَا تَمْنَعُ يَدَ لَامِسٍ , قَالَ:" طَلِّقْهَا" قَالَ: لَا أَصْبِرُ عنهَا , قَالَ:" فَاسْتَمْتِعْ بِهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی نبی پاک 5 کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ میری ایک بیوی ہے جو مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے، وہ درست کردار کی حامل نہیں۔ اس کے بارے میں میرے لئے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو طلاق دے دو۔ اس نے کہا میں اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر اس سے فائدہ اٹھاتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17139، ترقيم محمد عوامة 16605)