☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یانہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← نصرانیہ اور یہودیہ باندی سے جماع کرنا جائز ہے یانہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 16573 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا سُبِيَتِ الْيَهُودِيَّاتُ وَالنَّصْرَانِيَّاتُ عُرِضَ عَلَيْهِنَّ الْإِسْلَامُ وَجُبِرْنَ عَلَيْهِ، فَإِنْ أَسْلَمْنَ أَوْ لَمْ يُسْلِمْنَ أُوطِئْنَ وَاسْتُخْدِمْنَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب یہودی یا نصرانی عورتوں کو قیدی بنایا جائے تو انہیں اسلام کی دعوت دی جائے گی اور اسلام قبول کرنے پر اصرار کیا جائے گا۔ پھر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں ان سے جماع کیا جاسکتا ہے اور ان سے خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17106، ترقيم محمد عوامة 16573)
حدیث نمبر: 16574 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، فِي " الرَّجُلِ إذَا كَانَتْ لَهُ وَلِيدَةٌ يَهُودِيَّةٌ أَوْ نَصْرَانِيَّةٌ، فَإِنَّهُ يَطَؤُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ آدمی یہودی یاعیسائی باندی سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17107، ترقيم محمد عوامة 16574)
حدیث نمبر: 16575 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " اليهودية والنصرانية يتّطيها"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی یہودی یاعیسائی باندی سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17108، ترقيم محمد عوامة 16575)
حدیث نمبر: 16576 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عِنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ:" إذَا أَصَابَ الرَّجُلُ الْجَارِيَةَ الْمُشْرِكَةَ فَلْيُقْرِرْهَا بِشَهَادَةِ لَا إلَهَ إلَّا اللَّهُ، فَإِنْ أَبَتْ وَلَمْ تُقِرَّ لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ يَقَعَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کو کوئی مشرکہ باندی حاصل ہوتولا الہ الا اللہ کی گواہی دینے کی دعوت دے۔ اگر وہ انکار بھی کردے تب بھی وہ اس سے جماع کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17109، ترقيم محمد عوامة 16576)
حدیث نمبر: 16577 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ:" كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُكْرَهُ أَمَتَهُ مُشْرِكَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدا للہ مشرکہ باندی سے صحبت کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17110، ترقيم محمد عوامة 16577)
حدیث نمبر: 16578 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " إذَا كَانَتْ لَهُ أَمَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ فَلَهُ أَنْ يَغْشَاهَا إنْ شَاءَ وَيُكْرِهَهَا عَلَى الْغُسْلِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کے پاس مشرکہ باندی ہو تو آدمی اس سے جماع کرسکتا ہے۔ اور اسے غسل پر مجبور کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17111، ترقيم محمد عوامة 16578)
حدیث نمبر: 16579 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ نَاجِيَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فِي الْمَسْبِيَّةِ:" لَا يَطَؤُهَا حَتَّى تُهِلَّ وَتُسْلِمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قیدی عورت سے آدمی اس وقت تک جماع نہ کرے جب تک وہ لا الہ الا اللہ کا اقرارکرکے اسلام قبول نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17112، ترقيم محمد عوامة 16579)
حدیث نمبر: 16580 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الرَّجُلِ يَشْتَرِي الْجَارِيَةَ مِنَ السَّبْيِ فَيَقَعُ عَلَيْهَا قَالَ:" لَا، حَتَّى يُعَلِّمَهَا الصَّلَاةَ وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ وَحَلْقَ الْعَانَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی کسی قیدی باندی کو خرید لے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے نماز، غسلِ جنابت اور زیرناف بال صاف کرنا نہ سکھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17113، ترقيم محمد عوامة 16580)
حدیث نمبر: 16581 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إلَى مَجُوسِ أَهْلِ هَجَرَ" يَعْرِضُ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ فَمَنْ أَسْلَمَ قُبِلَ مِنْهُ وَمَنْ لَمْ يُسْلِمْ ضَرَبَ عَلَيْهِ الْجِزْيَةَ غَيْرَ نَاكِحِي نِسَائِهِمْ وَلَا آكِلِي ذَبَائِحِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ نبی پاک 5 نے ہجر کے مجوسیوں کے بارے میں حکم دیتے ہوئے خط لکھا کہ انہیں اسلام کی دعوت دی جائے اور جو اسلام لے آئے اس کا اسلام قبول کرلیا جائے اور جو اسلام قبول نہ کرے اس پر جزیہ مقرر کردیا جائے۔ البتہ ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا اور ان کا ذبیحہ نہیں کھایاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17114، ترقيم محمد عوامة 16581)