☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أله أن يتزوج أمها؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أله أن يتزوج أمها؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 16521 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا , أَيَتَزَوَّجُ أُمَّهَا؟ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ:" هِيَ بِمَنْزِلَةِ الرَّبِيبَةِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر آدمی نے منکوحہ کو دخول سے پہلے طلاق دے دی تو کیا اس کی ماں سے نکاح کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ یہ ربیبہ کے درجہ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17049]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17049، ترقيم محمد عوامة 16521)
Hadith No.: 16522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، مِثْلَهُ.
Translation: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17050، ترقيم محمد عوامة 16522)
Hadith No.: 16523 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ كَانَ" لَا يَرَى بِهِ بَأْسًا إذَا طَلَّقَهَا وَيَكْرَهُهَا إذَا مَاتَتْ عندَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت عورت کو قبل ازدخول طلاق دینے کی صورت میں عورت کی ماں سے نکاح کو بالکل جائز سمجھتے تھے۔ اور قبل از دخول عورت کے انتقال کی صورت میں اسے مکروہ بتاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17051، ترقيم محمد عوامة 16523)
Hadith No.: 16524 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ عُوَيْمِرِ بْنِ الْأَجْدَعِ، مِنْ بَنِي بَكْرِ بْنِ كِنَانَةَ، أَخْبَرَهُ" أَنَّ أَبَاهُ أَنْكَحَهُ امْرَأَةً بِالطَّائِفِ , قَالَ: فَلَمْ أَجْمَعْهَا حَتَّى تُوُفِّيَ عَمِّي، عَنْ أُمِّهَا، وَأُمُّهَا ذَاتُ مَالٍ كَثِيرٍ , فَقَالَ لِي: هَلْ لَكَ فِي أُمِّهَا؟ فَقُلْتُ: وَدِدْتُ، وَكَيْفَ وَقَدْ نَكَحَتِ ابْنَتَهَا , قَالَ: فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: أَنْكِحْهَا ,
Translation: اردو ترجمہ
بنو بکر بن کنانہ کے حضرت مسلم بن عویمر فرماتے ہیں کہ میرے والد نے طائف میں ایک عورت سے میری شادی کی۔ ابھی میں نے اس سے جماع نہ کیا تھا کہ اس کی ماں کے خاوند کا انتقال ہوگیا۔ اس کی ماں ایک مالدار عورت تھیں۔ میرے والد نے مجھ سے کہا کہ اگر تم اس کی ماں سے شادی کرلو تو بہت رہے۔ میں نے کہا کہ وہ تو ٹھیک ہے لیکن میں نے اس کی بیٹی سے نکاح کرلیا ہے۔ پھر اس بارے میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تم اس سے نکاح کرلو۔ پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ نکاح نہ کرو۔ پھر ابو عویمر نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے نام ایک خط لکھا جس میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی رائے درج کی اور اس بارے میں حضرت معاویہ کی رائے معلوم کی۔ حضرت معاویہ نے انہیں خط میں لکھا کہ جو چیز اللہ نے حلال کی ہے میں اسے حرام نہیں کرتا اور جو حرام کی ہے میں اسے حلال نہیں کرتا۔ آپ کے پاس اور بھی بہت سی عورتیں ہیں۔ پھر انہوں نے نہ مجھے اس سے منع کیا اور نہ اجازت دی۔ پھر میرے والد نے اس خیال کو چھوڑ دیا اور ہم نے اس سے نکاح نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17052، ترقيم محمد عوامة 16524)
Hadith No.: 16525 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ أَفْتَى فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَوْ مَاتَتْ عندَهُ , فَقَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَتَزَوَّجَ أُمَّهَا ثُمَّ أَتَى الْمَدِينَةَ، فَرَجَعَ فَأَتَاهُمْ فَنَهَاهُمْ وَقَدْ وَلَدَتْ أَوْلَادًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فتویٰ دیا کہ اگر کسی آدمی نے دخول سے پہلے اپنی بیوی کو طلاق دی یامر گیا تو وہ اس عورت کی ماں سے شادی کرسکتا ہے۔ پھر جب وہ مدینہ آئے تو انہوں نے اپنے فتویٰ سے رجوع کرلیا اور لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ حالانکہ عورتوں کی شادی کے بعد بچے بھی ہوچکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17055]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17055، ترقيم محمد عوامة 16525)
Hadith No.: 16526 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، فِي: وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ سورة النساء آية 23 قَالَ:" مَا أَرْسَلَ اللَّهُ فَأَرْسِلُوا وَمَا بَيَّنَ فَاتَّبِعُوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق قرآن مجید کی آیت { أُمَّہَاتِ نِسَائِکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس چیز کو اللہ نے مبہم رکھا ہے اسے مبہم رہنے دو اور جسے وضاحت سے بیان کیا ہے اس کی اتباع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17056، ترقيم محمد عوامة 16526)
Hadith No.: 16527 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عِكْرِمَةُ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي: وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ سورة النساء آية 23:" أُرِيدُ بِهِمَا جَمْعُهُمَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ وَرَبَائِبُکُمَ اللاَّتِی فِی حُجُورِکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہاں دخول مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17057، ترقيم محمد عوامة 16527)
Hadith No.: 16528 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " الرَّجُلُ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ لَا يَرَاهَا وَلَا يُجَامِعُهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا أَيَتَزَوَّجُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا؟ قَالَ: لَا هِيَ مُرْسَلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے شادی کی، پھر اسے دیکھے اور جماع کئے بغیر اسے طلاق دے دی تو کیا وہ اس کی ماں سے شادی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17058، ترقيم محمد عوامة 16528)
Hadith No.: 16529 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ إذَا مَلَكَ الرَّجُلُ عُقْدَةَ امْرَأَةٍ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی کسی عورت سے نکاح کرنے کے بعد اس کی ماں سے شادی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17059، ترقيم محمد عوامة 16529)
Hadith No.: 16530 Musannaf Ibn Abi Shaibah
زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَاصِمُ بْنُ سَعِيدٍ الْهُذَلِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَ " يَكْرَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِنْتَ امْرَأَةٍ مَاتَتْ أُمُّهَا عندَهُ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی کسی ایسی عورت کی ماں سے شادی کرے جس کا دخول سے پہلے انتقال ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17060، ترقيم محمد عوامة 16530)
Hadith No.: 16531 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ أَبِي نَجِيحٍ " الرَّجُلُ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ ثُمَّ يُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَيَتَزَوَّجُ أُمَّهَا؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يَنْهَى عنهَا، وَعَطَاءً
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو نجیح سے سوال کیا کہ اگر آدمی کسی عورت سے دخول کئے بغیر اسے طلاق دے دے تو کیا ا س کی ماں سے شادی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت عکرمہ اور حضرت عطاء کو اس سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17061، ترقيم محمد عوامة 16531)
Hadith No.: 16532 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ،" فِي: وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ سورة النساء آية 23، قَالَ: هِيَ مُبْهَمَةٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { أُمَّہَاتِ نِسَائِکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ مبہم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17062، ترقيم محمد عوامة 16532)
Hadith No.: 16533 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ زَمْعَةَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَكْرَهُهَا، وَقَالَ: هِيَ مُبْهَمَةٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس نے بھی اس آیت کو مبہم قراردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17063، ترقيم محمد عوامة 16533)
Hadith No.: 16534 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" هِيَ مُبْهَمَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی اس آیت کو مبہم قراردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17064، ترقيم محمد عوامة 16534)