☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل (يكون) تحته الأمة المملوكة وابنتها فيريد أن يطأ أنها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← الرجل (يكون) تحته الأمة المملوكة وابنتها فيريد أن يطأ أنها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 8
Hadith No.: 16499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ عُمَرُ عَنْ " جَمْعِ الْأُمِّ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ، فَقَالَ: لَا أُحِبُّ أَنْ تَخْبُرهُمَا جَمِيعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں ایک باندی اور اس کی بیٹی دونوں ہوں تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ وہ ان دونوں سے جماع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17023، ترقيم محمد عوامة 16499)
Hadith No.: 16500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " الرَّجُلُ يَقَعُ عَلَى الْجَارِيَةِ وَابْنَتِهَا تَكُونَانِ عندَهُ مَمْلُوكَتَيْنِ، فَقَالَ: حَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ وَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ أُخْرَى وَلَمْ أَكُنْ لِأَفْعَلَهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی ملکیت میں موجود باندی اور اس کی بیٹی سے جماع کرے تو کیسا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں کو ایک آیت نے حرام اور دوسری نے حلال کیا ہے۔ البتہ میں ایسا ہرگز نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17024، ترقيم محمد عوامة 16500)
Hadith No.: 16501 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: " كَانَتْ عندِي جَارِيَةٌ كُنْتُ أَتَّطِيهَا وَكَانَتْ مَعَهَا ابْنَةٌ لَهَا فَأَدْرَكَتِ ابْنَتُهَا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ عنهَا وَأَنْظُرَ ابْنَتَهَا، فَقُلْتُ: لَا أَفْعَلُ ذَلِكَ حَتَّى أَسْأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ , فَسَأَلَتْهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ لِتَطَّلَعَ مِنْهَا مَطْلَعًا وَاحِدًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن نیار اسلمی کہتے ہیں کہ میرے پاس ایک باندی تھی، اس کے ساتھ اس کی ایک بیٹی بھی تھی۔ جب اس کی بیٹی جوان ہوگئی تو میں نے سوچا کہ اس باندی کو چھوڑ کر اس کی بیٹی سے جماع کروں۔ میں نے دل میں سوچا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے پوچھے بغیر ایسا ہرگز نہ کروں گا۔ چناچہ میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تو دونوں کے ساتھ ہرگز صحبت کا معاملہ نہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17025، ترقيم محمد عوامة 16501)
Hadith No.: 16502 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ، سَأَلَ عَائِشَةَ ، فَقَالَ:" إنَّ عندِي جَارِيَةً أَصَبْتُ مِنْهَا وَلَهَا ابْنَةٌ قَدْ أَدْرَكَتْ فَأَصَبْتُ مِنْهَا , فَنَهَتْهُ , فَقَالَ: لَا، حَتَّى تَقُولِي هِيَ حَرَامٌ , فَقَالَتْ: لَا يَفْعَلُهُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِي وَلَا مِمَّنْ أَطَاعني،
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن عبید اللہ بن معمر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ میرے پاس ایک باندی ہے میں نے اس سے صحبت کررکھی ہے۔ اس کی ایک بیٹی ہے جو جوان ہوگئی ہے کیا میں اس سے بھی جماع کرسکتا ہوں؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے منع فرمایا۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا وہ مجھ پر حرام ہے۔ اگر آپ حرام ہونے کا کہیں تو میں ایسا نہیں کروں گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ میرے اہل اور میرے اطاعت کرنے والوں میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا۔ اور میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے بھی اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17026، ترقيم محمد عوامة 16502)
Hadith No.: 16503 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْ هَمْدَانَ وَلِيدَةٌ وَابْنَتُهَا فَكَانَ يَقَعُ عَلَيْهِمَا فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ عَلِيٌّ فَسَأَلَهُ، قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ لَهُ عَلِيّ :" إذَا أَحَلَّتْ عَلَيْكَ آيَةٌ وَحَرَّمَتْ عَلَيْكَ أُخْرَى فَإِنَّ أَمْلَكَهُمَا آيَةُ الْحَرَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ہمدان کے ایک آدمی کے پاس ایک باندی اور اس کی بیٹی تھیں۔ وہ ان دونوں سے جماع کرتا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے اس آدمی سے اس بارے میں سوال کیا تو ا س نے ایسا کرنے کا اقرار کیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ ایک آیت نے تجھ پر حلال کیا ہے تو دوسری نے حرام کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ غالب حرام کرنے والی آیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17028، ترقيم محمد عوامة 16503)
Hadith No.: 16504 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنِ ابْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: " فِي التَّوْرَاةِ الَّتِي أنزل اللَّهُ عَلَى مُوسَى أَنَّهُ لَا يَكْشِفُ رَجُلٌ فَرْجَ امْرَأَةٍ وَابْنَتِهَا إلَّا مَلْعُونٌ" , مَا فَصَّلَ لَنَا حُرَّةً وَلَا مَمْلُوكَةً
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن منبہ فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل کردہ تورات میں تھا: ”کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہ کو ظاہر کرنے والا ملعون ہے“۔ اس میں یہ تفصیل نہ تھی کہ آزادعورت ہو یا باندی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17029، ترقيم محمد عوامة 16504)
Hadith No.: 16505 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى عُمَرَ ، قَالَ: إنَّ لِي وَلِيدَةً وَابْنَتَهَا وَإِنَّهُمَا قَدْ أَعْجَبَانِي أَفَأَطَؤُهُمَا؟ قَالَ:" آيَةٌ أَحَلَّتْ وَآيَةٌ حَرَّمَتْ , أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ أَقْرَبَ هَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میرے پاس ایک باندی اور اس کی بیٹی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ان دونوں سے جماع کروں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک آیت نے اسے حلال کیا اور ایک نے حرام۔ البتہ میں تو اس عمل کے قریب بھی نہ جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17030، ترقيم محمد عوامة 16505)
Hadith No.: 16506 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: " لَا يَجْمَعُ الرَّجُلُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَابْنَتِهَا وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَأُخْتِهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کے لئے عورت اور اس کی بیٹی یا اس کی بہن کو جمع کرنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17031، ترقيم محمد عوامة 16506)