☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← بنو تغلب کی عیسائی عورتوں سے نکاح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 16447 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ ذَبَائِحَ نَصَارَى بَنِي تَغْلِبَ وَنِسَاءَهُمْ وَيَقُولُ: هُمْ مِنَ الْعَرَبِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بنو تغلب کا ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ عرب لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16968، ترقيم محمد عوامة 16447)
حدیث نمبر: 16448 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ" لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا وَيَقُولُ: انْتَحَلُوا دِينًا فَذَلِكَ دِينُهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بنو تغلب کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے ایک دین اختیار کیا، اب یہی ان کا دین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16969، ترقيم محمد عوامة 16448)
حدیث نمبر: 16449 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ نَصَارَى الْعَرَبِ، هَلْ تَحِلُّ نِسَاؤُهُمْ لِلْمُسْلِمِينَ؟ قَالَ:" لَيْسُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلَا تَحِلُّ نِسَاؤُهُمْ وَلَا طَعَامُهُمْ لِلْمُسْلِمِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے عرب عیسائیوں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا ان کی عورتوں سے نکاح کرنا حلال ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اہل کتاب نہیں، ان کی عورتیں اور ان کا کھانا مسلمانوں کے لئے حلال نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16970، ترقيم محمد عوامة 16449)
حدیث نمبر: 16450 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، قَالَ: قَالَ عِكْرِمَةُ: وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ سورة المائدة آية 51 قَالَ:" الْعَرَبُ فِي ذَبَائِحِهِمْ وَفِي نِسَائِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { وَمَنْ یَتَوَلَّہُمْ مِنْکُمْ فَإِنَّہُ مِنْہُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ آیت عرب عیسائیوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16971، ترقيم محمد عوامة 16450)
حدیث نمبر: 16451 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " كُلُوا ذَبَائِحَ بَنِي تَغْلبَ وَتَزَوَّجُوا نِسَاءَهُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ سورة المائدة آية 51 فَلَوْ لَمْ يَكُونُوا مِنْهُمْ إلَّا بِالْوِلَايَةِ لَكَانُوا مِنْهُمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بنوتغلب کا ذبیحہ کھاؤ اور ان کی عورتوں سے شادی کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16972، ترقيم محمد عوامة 16451)
حدیث نمبر: 16452 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ " كَرِهَ ذَبَائِحَ نَصَارَى الْعَرَبِ وَنِسَاءَهُمْ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عیسائی عربوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16973، ترقيم محمد عوامة 16452)
حدیث نمبر: 16453 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَرِهَ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم نے عیسائی عربوں کے ذبیحہ اور ان کی عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16974، ترقيم محمد عوامة 16453)
حدیث نمبر: 16454 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16975]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16975، ترقيم محمد عوامة 16454)