☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← اہلِ کتاب کی باندیوں سے نکاح کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16435 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ، قَالَ: " إمَاءُ أَهْلِ الْكِتَابِ بِمَنْزِلَةِ حَرَائِرِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ اہل کتاب کی باندیاں ان کی آزاد عورتوں کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16956، ترقيم محمد عوامة 16435)
حدیث نمبر: 16436 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: " إنَّمَا رُخِّصَ لِهَذِهِ الْأَمَةِ فِي نِسَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلَمْ يُرَخَّصْ فِي الْإِمَاءِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس امت کے لئے اہل کتاب کی آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کی اجازت ہے ان کی باندیوں سے نکاح کرنے کی اجازت نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16957، ترقيم محمد عوامة 16436)
حدیث نمبر: 16437 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ " كَرِهَ نِكَاحَ أَهْلِ الْكِتَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول نے اہل کتاب کی باندیوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16958، ترقيم محمد عوامة 16437)
حدیث نمبر: 16438 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: مِنْ فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ سورة النساء آية 25 , قَالَ:" لَا يَنْبَغِي لِلْحُرِّ الْمُسْلِمِ أَنْ يَنْكِحَ أَمَةً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { مِنْ فَتَیَاتِکُمَ الْمُؤْمِنَاتِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ آزاد مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی اہل کتاب باندی سے نکاح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16959، ترقيم محمد عوامة 16438)