☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یانہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← ایک آدمی کے نکاح میں باندی تھی، اس نے اس کا کچھ حصہ خرید لیا اب وہ اس سے وطی کرسکتا ہے یانہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16398 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي الرَّجُلِ تَزَوَّجَ أَمَةً بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَاشْتَرَى نَصِيبَ أَحَدِهِمَا , قَالَ:" يَكُفُّ عنهَا حَتَّى يَشْتَرِيَ نَصِيبَ الْآخَرِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے ایسی باندی سے نکاح کیا جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی، پھر اس نے ان میں سے ایک کا حصہ خرید لیا تو وہ اس وقت تک اس سے رکا رہے جب تک دوسراحصہ بھی نہ خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16916، ترقيم محمد عوامة 16398)
حدیث نمبر: 16399 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16917، ترقيم محمد عوامة 16399)
حدیث نمبر: 16400 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ:" لَمْ يَزِدْهُ مِلْكُهُ مِنْهَا إلَّا قُرْبًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ملکیت کی وجہ سے تعلق میں اضافہ ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16918، ترقيم محمد عوامة 16400)
حدیث نمبر: 16401 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " إذَا اشْتَرَى مِنَ امْرَأَتِهِ نَصِيبًا فَلَا يَقْرَبُهَا حَتَّى يَسْتَخْلِصَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کا کچھ حصہ خرید لیا تو اس وقت تک اس کے قریب نہ جائے جب تک اسے چھڑا نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16919، ترقيم محمد عوامة 16401)