☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حاجی طواف وداع کر لے تو کیا اس کے بعد کوئی دوسرا عمل کر سکتا ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 16056 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا وَدَّعَ فَلَا يَعْمَلُ عَمَلًا حَتَّى يَخْرُجَ إلَى الْأَبْطَحِ , فَإِذَا خَرَجَ إلَى الْأَبْطَحِ، قَالَ: لَا بَأْسَ أَنْ يُقِيمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب طواف وداع کرلو تو جب تک مقام ابطح سے نکل نہ جاؤ کوئی اور عمل نہ کرو، جب مقام ابطح سے نکل جاؤ تو پھر کوئی حرج نہیں کہ وہاں ٹھہر جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16548، ترقيم محمد عوامة 16056)
حدیث نمبر: 16057 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُغِيثٍ، أَنّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " وَدَّعَ , فَأَتَى رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَعَادَهُ , فَأَعَادَ الْوَدَاعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے طواف وداع کیا، پھر ایک قریشی شخص آپ کے پاس آیا اور آپ نے اس کی عیادت کی۔ آپ نے دوبارہ طواف وداع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16549، ترقيم محمد عوامة 16057)
حدیث نمبر: 16058 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ لَمْ يَكُنْ يُسَمِّيهِ , عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّهُ " وَدَّعَ , فَكَتَبَ كِتَابًا فَأَعَادَ الْوَدَاعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے طواف کرنے کے بعد کوئی مکتوب لکھا پھر دوبارہ طواف وداع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16550]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16550، ترقيم محمد عوامة 16058)
حدیث نمبر: 16059 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَكَّامٌ الرَّازِيّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ حُمَيْدًا مَا كَانَ يَقُولُ الْحَسَنُ أَوْ رَأَى الْحَسَنُ فِي الرَّجُلِ إذَا وَدَّعَ؟ قَالَ: كَانَ لَا يَرَى بَأْسًا إذَا عَرَضَ لَهُ الشَّيْءُ أَنْ يَشْتَرِيَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید سے دریافت کیا گیا کہ حضرت حسن کی کیا رائے تھی اس کے بارے میں کہ آدمی طواف وداع کرلے؟ آپ نے فرمایا وہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ جب اس کے سامنے کوئی چیز پیش کی جائے اور وہ اس کو خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16551]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16551، ترقيم محمد عوامة 16059)