☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في فسخ الحج أفعله النبي ﷺ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 16027 مصنف ابن أبي شيبة
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ , لَمْ أَسُقِ الْهَدْيَ وَجَعَلْتهَا عُمْرَةً , فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَيْسَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً، فَقَامَ سُرَاقَةُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا، أَوْ لأَبَدٍ؟ فَشَّبَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً فِي الأُخْرَى وَقَالَ: دَخَلْتُ الْعُمْرَةَ فِي الْحَجِّ لأَبَدٍ أَبَدٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب میں کسی کام کے لیے چلتا ہوں تو پھر اس سے منہ نہیں پھیرتا، میں نے ھدی کو نہیں ہانکا تھا میں نے اس کو عمرہ بنادیا ہے، پس تم میں سے جن کے پاس ھدی نہ ہو وہ حلال ہوجائیں اور اس کو عمرہ بنالیں، حضرت سراقہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ایک انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائی اور فرمایا، عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے۔ نہیں، بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16518]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16518، ترقيم محمد عوامة 16027)
حديث رقم: 16028 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ النَّاسُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حُجَّاجًا فَأَمَرَهُمْ، فَجَعَلُوهَا عُمْرَةً، ثُمَّ قَالَ:" إنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، مَا فَعَلْتُ ذَلِكَ وَلَكِنْ دَخَلْتُ الْعُمْرَةَ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" ثُمَّ شَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ اس کو عمرہ بنادو، پھر فرمایا: میں جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہوں تو پھر اس سے پھرتا نہیں ہوں، لیکن عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے قیامت تک کے لیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں داخل فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16519]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16519، ترقيم محمد عوامة 16028)
حديث رقم: 16029 مصنف ابن أبي شيبة
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٍ ، بَكْرٍ ، ابْنِ عُمَر
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَر قَالَ:" إِنَّمَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ، وَأَهْلَلْنَا مَعْهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعْهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ، وَكَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدْيٌ، فَلَمْ يُحِلَّ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج کے لیے احرام باندھا اور ہم لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ احرام باندھا، جب ہم لوگ آگے بڑھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ھدی کا جانور تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلال نہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16520، ترقيم محمد عوامة 16029)
حديث رقم: 16030 مصنف ابن أبي شيبة
حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، أَفْلَحَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ وَأَيَّامِ الْحَجِّ , حَتَّى قَدِمْنَا سَرِفَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: " مَنْ لَمْ يَكُنْ مِنْكُمْ سَاقَ هَدْيًا فَأَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ مِنْ حَجَّةٍ بِعُمْرَةٍ فَلْيَفْعَلْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے مہینے میں، حج کے دنوں میں حج کا احرام باندھ کر نکلے، جب ہم لوگ مقام سرف میں پہنچے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: جن کے پاس ھدی کا جانور نہیں ہے تو ان کے لیے یہ زیادہ پسندیدہ ہے کہ وہ حج سے عمرہ کے لیے حلال ہوجائیں، پس ان کو چاہئے کہ وہ ایسا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16521، ترقيم محمد عوامة 16030)
حديث رقم: 16031 مصنف ابن أبي شيبة
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ أَنَّهُ قَالَ: " هَذِهِ عُمْرَةٌ اسْتَمْتَعْنَا بِهَا , فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيُحِلَّ الْحِلَّ كُلَّهُ , فَقَدْ دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ عمرہ ہے ہم نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے، پس جن کے پاس ھدی کا جانور نہ ہو وہ حلال ہوجائیں (عمرہ کی طرف) بیشک قیامت تک عمرہ کو حج میں داخل کردیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16522، ترقيم محمد عوامة 16031)
حديث رقم: 16032 مصنف ابن أبي شيبة
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْأَعْمَشِ ، إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، أَبِيهِ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: " كَانَ الْمُتْعَةُ فِي الْحَجِّ لِأَصْحَابِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلامُ خَاصَّةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے لیے خاص تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16523، ترقيم محمد عوامة 16032)
حديث رقم: 16033 مصنف ابن أبي شيبة
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ کسی شخص کے لیے یہ نہیں ہے کہ وہ حج کے لیے احرام باندھنے کے بعد اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے، سوائے ان لوگوں کے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16524، ترقيم محمد عوامة 16033)
حديث رقم: 16034 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، مُجَاهِدٍ ، أُمَّكَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ:" أَفْرِدُوا الْحَجَّ وَدَعُوا قَوْلَ أَعْمَاكُمْ هَذَا , فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: إنَّ الَّذِي عَمَى اللَّهُ قَلْبَهُ وَعَيْنَيْهِ لَأَنْتَ , أَلَا تَسْأَلُ أُمَّكَ فَسَأَلَهَا , فَقَالَتْ: قَدِمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا فَأَمَرَنَا فَأَحْلَلْنَا الْحَلَالَ كُلَّهُ حَتَّى سَطَعْتَ الْمَجَامِرُ بَيْنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر نے ارشاد فرمایا: صرف حج کیا کرو، اور اپنے عمال کے قول کو چھوڑدو، یہ بات جب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تک پہنچی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے وہ شخص جس کے دل اور آنکھوں کو اللہ تعالیٰ نے اندھا کردیا ہے، کیا تو نے اپنی والدہ سے دریافت نہیں کیا؟ پس انہوں نے والدہ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا، پس ہم سب لوگ حلال ہوگئے، یہاں تک کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان آگ کا دھواں بلند ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16525، ترقيم محمد عوامة 16034)