☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
متى يجب على الرجل الحج؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← متى يجب على الرجل الحج؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 15945 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فِي قَوْلِهِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ زَادًا وَرَاحِلَةً فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو شخص زاد راہ اور سواری پالے اس پر حج فرض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16430، ترقيم محمد عوامة 15945)
Hadith No.: 15946 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَامَ رَجُلٌ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا يُوجِبُ الْحَجَّ؟ قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ" , قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا الْحَاجُّ؟ قَالَ:" الشَّعِثُ التَّفِلُ" , قَالَ: فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا أَفْضَلُ الْحَجِّ؟ قَالَ:" الْعَجُّ وَالثَّجُّ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف کھڑا ہوا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا چیز حج کو واجب کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا زاد راہ اور سواری، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! حج کس چیز کا نام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: غبار آلود ہونا اور بدبودار ہونا، اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! افضل حج کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس میں بلند آواز سے تلبیہ پڑھا جائے اور قربانی کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16431، ترقيم محمد عوامة 15946)
Hadith No.: 15947 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } سے مراد زاد راہ اور سواری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16433، ترقيم محمد عوامة 15947)
Hadith No.: 15948 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: عَلَى قَدْرِ الْقُوَّةِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ اتنی خوراک کہ جس سے قوت اور طاقت حاصل ہو سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16434، ترقيم محمد عوامة 15948)
Hadith No.: 15949 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ أَبِي جَنَابٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" الزَّادُ وَالْبَعِيرُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ زاد راہ اور سواری مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16435، ترقيم محمد عوامة 15949)
Hadith No.: 15950 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا زاد راہ اور سواری والے پر حج فرض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16436، ترقيم محمد عوامة 15950)
Hadith No.: 15951 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ الْأَعْلَى ، يُونُسَ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16437، ترقيم محمد عوامة 15951)
Hadith No.: 15952 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ " مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97 , السَّبِيلُ: زَادٌ وَرَاحِلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } کے متعلق فرماتے ہیں السبیل سے مراد زاد راہ اور سواری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16438، ترقيم محمد عوامة 15952)
Hadith No.: 15953 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ زاد راہ اور سواری مراد ہے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو شخص گنجائش پائے اور اس کے درمیان کوئی چیز (رکاوٹ) حائل نہ ہو، حضرت عطاء نے فرمایا ہے سبیلا (راستہ) ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16439، ترقيم محمد عوامة 15953)
Hadith No.: 15954 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں زاد راہ اور سواری مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16442، ترقيم محمد عوامة 15954)
Hadith No.: 15955 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" زَادٌ وَرَاحِلَةٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں زاد راہ اور سواری ہو تو حج فرض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16443، ترقيم محمد عوامة 15955)
Hadith No.: 15956 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِمِثْلِهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِمِثْلِهِ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16444، ترقيم محمد عوامة 15956)
Hadith No.: 15957 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، هِشَامٍ ، الْحَسَنِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا السَّبِيلُ إلَيْهِ؟ قَالَ:" الزَّادُ وَالرَّاحِلَةُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اس کی طرف راستہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کے پاس زاد راہ اور سواری ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16445، ترقيم محمد عوامة 15957)
Hadith No.: 15958 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ خَالِدٌ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97، قَالَ:" قَدْرَ الْقُوَّةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } سے مراد انسانی قوت کی بقدر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16446، ترقيم محمد عوامة 15958)
Hadith No.: 15959 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، قَالَ: نا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ مَلَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَجَبَ عَلَيْهِ الْحَجُّ , وَحَرُمَ عَلَيْهِ نِكَاحُ الْإِمَاءِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص تین سو دراہم کا مالک ہو اس پر حج واجب ہے اور باندیوں سے نکاح کرنا اس پر حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16447، ترقيم محمد عوامة 15959)
Hadith No.: 15960 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَخِيهِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلا سورة آل عمران آية 97 فَمَا السَّبِيلُ؟ قَالَ:" أَنْ يَكُونَ لَكَ رَاحِلَةٌ وَثِيَابٌ مِنْ زَادٍ تَمْشِي عُقْبَةً وَتَرْكَبُ عُقْبَةً"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت معمر بن خثیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے فرمایا اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے، { مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا } سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تیرے پاس سواری ہو، اور کچھ زاد راہ ہو تو کبھی پیدل چلے اور کبھی سوار ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16448، ترقيم محمد عوامة 15960)