☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الضب يصيبه المحرم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الضب يصيبه المحرم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 15858 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ عُلَيَّةَ ، ابْنِ أُبَيٍّ نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ أُبَيٍّ نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي " الضَّبِّ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ جَفْنَةٌ مِنْ طَعَامٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ محرم اگر گوہ کو مار دے تو اس پر دو مٹھیاں بھر کر گندم لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16336، ترقيم محمد عوامة 15858)
حديث رقم: 15859 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا سَلَامٌ، عَنْ مُخَارِقٍ، عَنْ طَارِقٍ، قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا حَتَّى إذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أَوْطَأَ رَجُلٌ مِنَّا ضَبًّا فَقَتَلَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَأَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لِيَحْكُمَ عَلَيْهِ , فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: احْكُمْ مَعِي فَحَكَمَا فِيهِ جَدْيًا قَدْ جَمَعَ الْمَاءَ وَالشَّجَرَ , ثُمَّ، قَالَ عُمَرُ:" يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کے لیے گئے، جب ہم راستے میں تھے تو ہم میں سے ایک شخص نے جو حالت احرام میں تھا گوہ کو پاؤں تلے کچل دیا، پھر حضرت عمر کے پاس آیا تاکہ آپ اس کے متعلق فیصلہ فرمائیں، حضرت عمر نے اس سے فرمایا میرے ساتھ ایک اور فیصل لے آؤ۔ پس دونوں نے ایسی بکری کا فیصلہ کیا جس نے پانی اور درخت کو جمع کیا ہو (یعنی چرتی ہو اور پانی پیتی ہو اتنی چھوٹی نہ ہو کہ صرف دودھ پر گزرا کرتی ہو)۔ پھر حضرت عمر نے آیت مبارکہ تلاوت فرمائی کہ { یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ }، (تم میں سے دو عادل لوگ فیصلہ کریں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16337، ترقيم محمد عوامة 15859)
حديث رقم: 15860 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَسْبَاطٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" فِي الضَّبِّ شَاةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ گوہ کے مارنے پر بکری لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16338، ترقيم محمد عوامة 15860)