☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات جمرات کی رمی کر کے واپس اپنے سامان کے پاس منیٰ آ جائے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات جمرات کی رمی کر کے واپس اپنے سامان کے پاس منیٰ آ جائے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 15856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ " يَرْمِي الْجِمَارَ يَوْمَ النَّفْرِ , ثُمَّ يَرْجِعُ إلَى ثِقَلِهِ بِمِنًى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن ابن الاسود کوچ والے دن میں جمرات کی رمی فرماتے پھر واپس منیٰ اپنے سامان کے پاس تشریف لے آتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16334، ترقيم محمد عوامة 15856)
حدیث نمبر: 15857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَسْبَاطٌ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: " هَلْ لِلرَّجُلِ أَنْ يَرْمِيَ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ ثُمَّ يَرْجِعَ إلَى مَنْزِلِهِ , ثُمَّ يَسِيرَ إلَى مَكَّةَ؟ فَقَالَ: مَا كَانُوا يَرْجِعُونَ إلَى مَنَازِلِهِمْ إذَا رَمَوُا الْجَمْرَةَ , وَإِنْ رَجَعَ رَجُلٌ إلَى مَنْزِلِهِ لِمِرْفَقٍ أَوْ لِضَيْعَةٍ أَوْ حَاجَةٍ إنِّي لَأَرْجُو أَنْ لَا يَكُونَ بِهِ بَأْسٌ إنْ شَاءَ اللَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر الھذلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے دریافت کیا، کیا آدمی جمرہ عقبہ کی رمی کرنے کے بعد واپس اپنی جگہ آسکتا ہے پھر وہ مکہ مکرمہ چلا جائے؟ آپ نے فرمایا کہ صحابہ کرام رمی کے بعد واپس نہ آیا کرتے تھے، لیکن اگر کوئی شخص ضرورت یا سامان کی وجہ سے واپس آئے تو امید ہے اس پر کوئی حرج نہیں ہوگا اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16335، ترقيم محمد عوامة 15857)