☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص حرم میں ہو اور وہ شکار کو مارے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15835 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، فِي رَجُلٍ رَمَى صَيْدًا فِي الْحِلِّ وَهُوَ فِي الْحَرَمِ , أَوْ هُوَ فِي الْحِلِّ , وَالصَّيْدُ فِي الْحَرَمِ؟ قَالَ:" عَلَيْهِ فِدَاؤُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو خود حرم میں ہو اور حل میں موجود شکار کو مارے یا وہ خود حل میں ہو اور شکار حرم میں ہو؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر اس کا فدیہ اور بدلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16312، ترقيم محمد عوامة 15835)
حدیث نمبر: 15836 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ سُئِلَ عَنِ " الرَّجُلِ إذَا رَمَى الصَّيْدَ وَهُوَ فِي الْحَرَمِ فَخَرَجَ مِنَ الْحَرَمِ فَمَاتَ؟ أَنَّهُ قَالَ: يَضْمَنُ , وَإِذَا رَمَاهُ فِي الْحِلِّ، وَالصَّيْدُ فِي الْحِلِّ، ثُمَّ دَخَلَ الْحَرَمَ فَمَاتَ؟ أَنَّهُ قَالَ: لَا يَضْمَنُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی حرم میں موجود شکار کو مارے اور وہ شکار حرم سے نکل کر مرجائے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اس کا ضامن ہوگا اور اگر وہ حل میں شکار کو مارے شکار بھی حل میں موجود ہو پھر وہ شکار حرم میں داخل ہو کر مرجائے؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ضامن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16313، ترقيم محمد عوامة 15836)
حدیث نمبر: 15837 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ: فِي " رَجُلٍ رَمَى صَيْدًا فِي الْحِلِّ فَوَقَعَ فِي الْحَرَمِ فَمَاتَ , قَالَ: أَعْجَبُ إلَيَّ أَنْ لَا يَأْكُلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حدود حرم سے باہر شکار کو مارے اور شکار حرم میں جا کر مرجائے تو فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک پسندیدہ یہ ہے کہ اس کو مت کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16314، ترقيم محمد عوامة 15837)
حدیث نمبر: 15838 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جَعْفَرٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا أُصِيبَ الصَّيْدُ فِي الْحِلِّ فَدَخَلَ الْحَرَمَ فَمَاتَ، فَقَالَ: لَا يُؤْكَلُ لِأَنَّهُ مَاتَ فِي الْحَرَمِ , وَلَا يُودَى لِأَنَّهُ أُصِيبَ فِي الْحِلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر شکار کو حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے اور وہ حرم میں داخل ہو کر مرجائے تو اس کو نہ کھائے کیونکہ وہ حرم میں مرا ہے اور اس پر جزاء نہیں ادا کرے گا کیونکہ اس کا شکار حدود حرم سے باہر کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16315، ترقيم محمد عوامة 15838)
حدیث نمبر: 15839 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ اگر حدود حرم سے باہر شکار کیا جائے لیکن وہ حرم میں مرے تو کفارہ ادا کیا جائے گا اور اگر حرم میں شکار کیا جائے اور وہ حدود حرم سے باہر مرے تو بھی کفارہ ادا کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16316، ترقيم محمد عوامة 15839)