☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مرد یا عورت اگر قصر کروانا بھول جائیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← مرد یا عورت اگر قصر کروانا بھول جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 15782 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، فِي امْرَأَةٍ نَسِيَتْ أَنْ تُقَصِّرَ حَتَّى خَرَجَتْ , فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ وَعَامِرٌ:" تُقَصِّرُ وَتُهْرِقُ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں جو قصر کروانا بھول جائے اور نکل جائے، حضرت عبد الرحمن بن الاسود اور حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وہ قصر کروائے گی اور دم ادا کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16255، ترقيم محمد عوامة 15782)
حدیث نمبر: 15783 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، فِي " رَجُلٍ نَسِيَ أَنْ يَحْلِقَ أَوْ يُقَصِّرَ، قَالَ: لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ آدمی اگر حلق یا قصر کروانا بھول جائے تو اس پر کچھ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16256، ترقيم محمد عوامة 15783)
حدیث نمبر: 15784 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَالِمٍ، والْقَاسِمِ، وعَطَاءٍ، وطَاوُسٍ، ومُجَاهِدٍ، في الْمَرْأَةِ تَمُرُّ بِالْمَوْقِفِ رَاجِعَةً مِنْ مَكَّةَ فَلَمْ تُقَصِّرْ، قَالُوا:" لَا يُؤَاخِذُهَا اللَّهُ بِالنِّسْيَانِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک خاتون مکہ مکرمہ سے لوٹ رہی تھی وہ موقف کے پاس سے گزری اور اس نے قصر نہیں کروایا ہوا تھا، حضرت عطاء ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد نے فرمایا اللہ تعالیٰ نسیان پر اس کا مواخذہ نہیں فرمائے گا۔ حضرت ابن الاسود اور حضرت شعبی i فرماتے ہیں کہ وہ قصر کروائے گی اور اس پر دم لازم ہے اس کا حج مکمل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16257، ترقيم محمد عوامة 15784)