☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات بیت اللہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات بیت اللہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15755 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " دَخَلَ فَلَمْ يُصَلِّ يَعْنِي: الْبَيْتُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس خانہ کعبہ میں داخل ہوئے لیکن اندر نماز ادا نہیں فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16225، ترقيم محمد عوامة 15755)
حدیث نمبر: 15756 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، هَمَّامٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ الْكَعْبَةَ فَقَامَ عِنْدَ سَارِيَةٍ فَدَعَا , وَلَمْ يُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے پھر ستون کے پاس کھڑے ہو کر دعا فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز ادا نہیں فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16226، ترقيم محمد عوامة 15756)
حدیث نمبر: 15757 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي الطُّفَيْلِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، قَالَ: " دَخَلْتُ مَعَ عَلِيٍّ , وَالْحَسَنِ , وَالْحُسَيْنِ , وَابْنِ الْحَنَفِيَّةِ الْكَعْبَةَ فَلَمْ يُصَلُّوا فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الطفیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ ‘ حضرت حسن ‘ حضرت حسین اور حضرت ابن الحنفیہ کے ساتھ کعبہ میں داخل ہوا انہوں نے اس میں نماز ادا نہیں فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16227، ترقيم محمد عوامة 15757)
حدیث نمبر: 15758 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ الْبَيْتَ " فَقَامَ فَدَعَا ثُمَّ اسْتَلَمَ الْبَيْتَ ثُمَّ خَرَجَ , وَلَمْ يُصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن محمد بن الحنفیہ کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوا، آپ کھڑے ہوئے اور دعا فرمائی اور پھر کعبہ کو چوم کر باہر آگئے اور آپ نے اندر نماز ادا نہیں فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16228، ترقيم محمد عوامة 15758)