☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عجمی شخص حج کرے اور کسی چیز کا نام نہ لے(یعنی حج و عمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کرے)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← عجمی شخص حج کرے اور کسی چیز کا نام نہ لے(یعنی حج و عمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کرے)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 15724 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، بْنِ نَافِعٍ: أَنَّ امْرَأَةً أَعْجَمِيَّةً قَدِمَتْ فَقَضَتِ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا , غَيْرَ أَنَّهَا لَمْ تُهِلَّ بِشَيْءٍ , فَقَالَ عَطَاءٌ:" لَا يُجْزِئُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن نافع سے مروی ہے کہ ایک عجمی خاتون حج کے لیے آئی اور اس نے تمام مناسک حج ادا کیے لیکن اس نے حج وعمرہ میں سے کسی کی تعیین نہ کی تھی۔ حضرت عطاء نے فرمایا اس کے لیے کافی نہیں ہے، اور حضرت طاؤس نے فرمایا کہ اس کے لیے یہ حج کافی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آسانی پیدا کرو مشکل میں مت ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16189، ترقيم محمد عوامة 15724)
حدیث نمبر: 15725 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ بَكْرٍ، أَنّ رَجُلًا أَعْجَمِيًّا حَجَّ فَلَمْ يُسَمِّ حَجًّا وَلَا عُمْرَةً , وَقَالَ:" أَنَا مَعَ النَّاسِ" , فَقَالَ: إنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ قَدْ دَخَلَ فِي أَحْسَنِ مَا عَمِلُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بکر سے مروی ہے کہ ایک عجمی شخص نے حج کیا، لیکن اس نے حج یا عمرہ کا نام نہیں لیا تھا، اور کہا میں لوگوں کے ساتھ تھا، راوی فرماتے ہیں کہ بیشک میں امید رکھتا ہوں کہ جن لوگوں نے اچھا کیا ان میں وہ بھی داخل ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16191، ترقيم محمد عوامة 15725)