☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات نفلی ھدی کے گوشت کے کھانے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15581 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: " بَعَثَ مَعِي عَبْدُ اللَّهِ بِبَدَنَةٍ تَطَوُّعًا , فَعَطِبَ فِي الطَّرِيقِ , فَنَحَرْتهَا فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِطَائِفَةٍ وَرَجَعْتُ إلَيْهِ بِبَعْضِهَا فَأَكَلَ , وَلَمْ يُبْدِلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے میرے ساتھ نفلی ھدی کا اونٹ بھیجا، وہ راستہ میں ہی تھکن سے چور ہوگیا تو میں نے اس کو ذبح کردیا اور اس کا گوشت ایک جماعت پر صدقہ کردیا، اور اس کا کچھ گوشت اپنے ساتھ واپس لے کر آیا، آپ نے اس میں سے تناول فرمایا اور اس کا بدل بھی ادا نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16042، ترقيم محمد عوامة 15581)
حدیث نمبر: 15582 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " إذَا سَاقَ هَدْيًا تَطَوُّعًا فَعَطِبَ؟ قَالَ: كُلْ وَأَطْعِمْ وَلَيْسَ عَلَيْكَ الْبَدَلُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر نفلی ھدی کا جانور راستہ میں تھکن سے چور ہوجائے؟ آپ نے فرمایا خود کھاؤ اور دوسروں کو کھلاؤ اور آپ پر اس کا بدل لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16043، ترقيم محمد عوامة 15582)
حدیث نمبر: 15583 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " كُلْ مِنَ التَّطَوُّعِ , وَالتَّمَتُّعِ , وَهَدْيِ الْإِحْصَارِ , وَالنَّذْرِ إذَا لَمْ تُسَمِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نفلی ھدی، حج تمتع کی ھدی، روکے جانے کی ھدی اور نذر کی ھدی کھا سکتے ہو اگر اس کو متعین نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16044، ترقيم محمد عوامة 15583)
حدیث نمبر: 15584 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " يُؤْكَلُ مِنَ التَّطَوُّعِ وَالتَّمَتُّعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ھدی تمتع اور نفلی ھدی کے گوشت کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16045، ترقيم محمد عوامة 15584)