☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 15543 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَبْدِ الْمَلِكِ ، أَبِي جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، قَالَ: " دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَاقَةٍ بِالْبَيْدَاءِ فَرَكِبَهَا , فَلَمَّا انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ لَبَّى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیداء اونٹنی منگوائی، جب سواری پر سوار ہو کر چلے تو تلبیہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16003، ترقيم محمد عوامة 15543)
حدیث نمبر: 15544 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ " أَهَلَّ حِينَ انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ مِنْ فِنَاءِ مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو ذوالحلیفہ کی مسجد سے سواری پر سوار ہو کر جاتے وقت تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16004، ترقيم محمد عوامة 15544)
حدیث نمبر: 15545 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنٌ، عَنْ خَالِدٍ، أَنَّهُ رَأَى سَالِمًا فَعَلَ مثل ذَلِكَ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد نے حضرت سالم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16005، ترقيم محمد عوامة 15545)
حدیث نمبر: 15546 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى فِي مَسْجِدِ ذِي الْحُلَيْفَةِ , فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ أَهَلَّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد ذوالحلیفہ میں نماز ادا فرمائی، پھر جب مسجد کے ایک طرف آپ کی سواری تیار کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تلبیہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16006، ترقيم محمد عوامة 15546)
حدیث نمبر: 15547 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " كَانَ إذَا انْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ لَبَّى ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب سواری پر سوار ہو کر چل پڑتے تو تلبیہ پڑھتے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب تک مقام بیداء نہ پہنچتیں تلبیہ نہ پڑھتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16007، ترقيم محمد عوامة 15547)
حدیث نمبر: 15548 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ , قَالَ: " كَانَ يُحِبُّونَ التَّلْبِيَةَ إذَا اسْتَوَى بَعِيرُهُ بِهِ قَائِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام پسند کرتے تھے کہ جب سواری پر سوار ہوں تو تلبیہ پڑھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16009، ترقيم محمد عوامة 15548)
حدیث نمبر: 15549 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ رَجَاءٍ، أَنّ عَلْقَمَةَ كَانَ إذَا جَلَسَ عَلَى الرَّاحِلَةِ أَخَذَ فِي التَّلْبِيَةِ فَتَنْبَعِثُ وَهُوَ يُلَبِّي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رجائ سے مروی ہے کہ حضرت علقمہ جب سواری پر سوار ہوئے تو تلبیہ پڑھنا شروع کردیا، پھر وہ سواری پر بیٹھے ہوئے تلبیہ پڑھتے رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16010، ترقيم محمد عوامة 15549)
حدیث نمبر: 15550 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الْغَرَزِ , وَانْبَعَثَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ قَائِمَةً أَهَلَّ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب رکاب میں پاؤں مبارک رکھتے اور سواری آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر چلتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام ذوالحلیفہ سے تلبیہ پڑھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16011، ترقيم محمد عوامة 15550)