☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمرات کی کنکریوں کو دھونا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمرات کی کنکریوں کو دھونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 15536 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ:" كُنْتُ أَطُوفُ مَعَ سَالِمٍ وَمَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ فَلَمْ أَرَهُمَا غَسَلَا حَصَى الْجِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم اور حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ کے ساتھ تھا میں نے آپ دونوں کو جمرات کی کنکریاں دھوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15996، ترقيم محمد عوامة 15536)
حدیث نمبر: 15537 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: سألت الزُّهْرِيَّ أَغْسِلُ حَصَى الْجِمَارِ؟ قَالَ:" لَا إلَّا أَنْ يَكُونَ فِيهِ قَذَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے دریافت کیا رمی کرنے والا کنکریوں کو دھوئے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں ہاں البتہ اگر کوئی نجاست وغیرہ ہو تو دھو لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15997، ترقيم محمد عوامة 15537)
حدیث نمبر: 15538 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا الْعَقَدِيُّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَفْلَحَ، قَالَ: كَانَ الْقَاسِمُ " يَغْسِلُ حَصَى الْجِمَارِ , وَيَأْخُذُهُ كَمَا هُوَ فَيَرْمِي بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم جمرات کی کنکریوں کو دھویا کرتے تھے اور پھر ان کو پکڑ کر رمی کرتے۔ ہاتھ دھویا کرتے تھے پھر وہ ان کنکریوں کو اسی طرح پکڑ لیتے اور رمی فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15998، ترقيم محمد عوامة 15538)
حدیث نمبر: 15539 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مُوَرِّعِ بْنِ مُوسَى، قَالَ: سَمِعَ شَيْخًا يُحَدِّثُ , أَنَّهُ رَأَى سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ " غَسَلَ حَصَى الْجِمَارِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر کنکریوں کو دھوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15999، ترقيم محمد عوامة 15539)
حدیث نمبر: 15540 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، فَقَالَ:" لَا تَغْسِلْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ مت دھوؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16000، ترقيم محمد عوامة 15540)
حدیث نمبر: 15541 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ" كَانَ يَغْسِلُ حَصَى الْجِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ وہ جمرات کی کنکریوں کو دھویا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16001، ترقيم محمد عوامة 15541)