☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 15487 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ يَذْبَحُ بِمِنًى وَلَا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما عید الاضحی کی نماز پڑھے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15943]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15943، ترقيم محمد عوامة 15487)
حدیث نمبر: 15488 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، سَأَلَتْ عَطَاءً , قُلْتُ: " إنَّ عَبْدَ الْكَرِيمِ قَالَ لِي بِمِنًى: لَا تَذْبَحْ حَتَّى تُصَلِّي ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ حضرت عبد الکریم نے منیٰ میں مجھ سے فرمایا کہ نماز ادا کرنے سے پہلے قربانی نہ کریں؟ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا کہ پابندی منی والوں کے لیے ضروری نہیں بلکہ باہر سے آنے والوں کے لیے ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے دریافت کیا؟ آپ نے بھی حضرت عطاء کی طرح ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15944، ترقيم محمد عوامة 15488)
حدیث نمبر: 15489 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً قُلْتُ: قَالَ لِي قَائِلٌ: " صَلِّ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَذْبَحَ؟ فَقَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ مِنًى , إنَّمَا صَلَاتُهُمْ مَوْقِفُهُمْ بِجَمْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ مجھ سے ایک شخص نے کہا ہے کہ قربانی کرنے سے پہلے عید کی نماز ادا کرلو؟ حضرت عطاء نے فرمایا کہ منیٰ والوں پر عید کی نماز نہیں ہے، ان کی نماز تو منیٰ میں ٹھہرنا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15947، ترقيم محمد عوامة 15489)
حدیث نمبر: 15490 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَطَاوُسٍ، وَعَطَاءٍ، وَسَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ، قَالُوا: " لَا صَلَاةَ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد، حضرت عطاء، حضرت طاؤس، حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ قربانی والے دن منیٰ میں عید کی نماز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15948، ترقيم محمد عوامة 15490)
حدیث نمبر: 15491 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، أنهما " صَلَّيَا بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود نے منیٰ میں قربانی سے قبل عید کی دو رکعتیں ادافرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15949، ترقيم محمد عوامة 15491)
حدیث نمبر: 15492 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنِ الْمُثَنَّى، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " الرَّكْعَتَانِ وَاجِبَتَانِ عَلَى مَنْ نَحَرَ قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَ , وَمَنْ لَمْ يَنْحَرْ فَعَلَيْهِ أَنْ يَشْهَدَهُمَا , وَزَعَمَ أَنَّهُ لَا يَسْجُدُ قَبْلَهُمَا فِي فِطْرٍ وَلَا أَضْحَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کر رہا ہے اس پر قربانی سے پہلے عید کی دو رکعتیں واجب ہیں، اور جو قربانی نہیں کر رہا اس پر لازم ہے کہ وہ منیٰ میں حاضر ہو، اور ان کا گمان تھا کہ انہوں نے عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز سے قبل سجدہ نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15950، ترقيم محمد عوامة 15492)