☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمع بین الصلاتین کرتے وقت درمیان میں نفل نماز پڑھنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمع بین الصلاتین کرتے وقت درمیان میں نفل نماز پڑھنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 15431 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، التَّمِيمِيِّ ، أَبِي مِجْلَزٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ : أَنَّهُ كَانَ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَأَتَى جَمْعًا فَصَلَّى الْمَغْرِبَ , ثُمَّ الْتَفَتَ إلَيْنَا، فَقَالَ: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ , وَلَمْ يَتَجَوَّزْ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز سے مروی ہے کہ وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، وہ عرفات آئے اور مغرب کی نماز ادا فرمائی پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کہ اب دوسری نماز کا وقت ہے۔ ان کے درمیان نفل کی طرف تجاوز نہ کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15884، ترقيم محمد عوامة 15431)
حدیث نمبر: 15432 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ , " فَلَمَّا أَتَى جَمْعًا أَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا , ثُمَّ تَعَشَّى , ثُمَّ أَذَّنَ وَأَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے ساتھ حج کیا، جب آپ عرفات تشریف لائے تو اذان دی اور اقامت ہوئی پھر آپ نے مغرب کی تین رکعتیں پڑھائیں، پھر آپ نے رات کا کھانا تناول فرمایا، پھر اذان ہوئی اور اقامت پڑھی اور عشاء کی دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15885، ترقيم محمد عوامة 15432)
حدیث نمبر: 15433 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ عُمَرَ صَنَعَ مثل صَنِيعِ ابْنِ مَسْعُودٍ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے بھی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15886، ترقيم محمد عوامة 15433)
حدیث نمبر: 15434 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، ابْنِ ذِئْبٍ ، إبْرَاهِيمَ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ ذِئْبٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " جَمَعَ بَيْنَهُمَا بِجَمْعٍ , وَلَمْ يَتَطَوَّعْ بَيْنَهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو نمازوں کو جمع فرمایا اور ان کے درمیان کوئی نفل ادا نہ فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15887، ترقيم محمد عوامة 15434)