☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الكرى تجزئه حجته
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← في الكرى تجزئه حجته
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 15371 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، رَجُلٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ: إنَّا نُكْرِي فِي هَذَا الْوَجْهِ لِلْحَجَّ , وَإِنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنْ لَا حَجَّ لَنَا، قَالَ: أَلَسْتُمْ تُلَبُّونَ وَتَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَتَرْمُونَ الْجِمَارَ وَتَقِفُونَ بِالْمَوْقِفِ؟ قَالُوا: بَلَى , قَالَ: فَإِنَّكُمْ حُجَّاجٌ , قَدْ جَاءَ رَجُلٌ إلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ مثل الَّذِي سَأَلْتَنِي عَنْهُ فَلَمْ يُجِبْهُ , حَتَّى نزلت هَذِهِ الْآيَةُ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198 فَدَعَاهُ فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إنَّكُمْ حُجَّاجٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
قبیلہ بکر بن وائل میں سے ایک شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ہم حج کے لیے مزدوری کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ ہمارا حج نہیں ہوا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم لوگوں نے تلبیہ نہیں پڑھا، کعبہ کا طواف نہیں کیا؟ ہم نے عرض کیا کہ کیوں نہیں؟ فرمایا کہ پھر تم لوگ حج کرنے والے ہو، ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا تھا اور اس نے بھی یہی سوال کیا تھا جو تم نے مجھ سے پوچھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوگئی کہ { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ }، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بلایا اور یہ آیت پڑھ کر سنا دی اور پھر فرمایا تم لوگ حج کرنے والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15823]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15823، ترقيم محمد عوامة 15371)
حديث رقم: 15372 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: " إنِّي أَكْرَيْتُ نَفْسِي مِنْ قَوْمٍ وَوَضَعْتُ عَنْهُمْ مِنْ أَجْرِي مِنْ أَجْلِ الْحَجِّ , فَهَلْ يُجْزِئُ ذَلِكَ عَنِّي؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَذَا مِنَ الَّذِي قَالَ اللَّهُ أُولَئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ سورة البقرة آية 202"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ میں خود کو (خدمت حج) کے لیے کرائے کے طور پر پیش کیا۔ لیکن میں نے حج کی وجہ سے اپنی اجرت چھوڑ دی تو کیا میرا حج ہوگیا۔ تو کیا میری طرف سے (حج) کافی ہوگیا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ اسی میں سے ہے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ: { اُولٰٓئِکَ لَھُمْ نَصِیْبٌ مِّمَّا کَسَبُوْا وَ اللّٰہُ سَرِیْعُ الْحِسَاب }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15824، ترقيم محمد عوامة 15372)
حديث رقم: 15373 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ " الْأَجِيرِ يُؤَاجِرُ نَفْسَهُ إلَى مَكَّةَ ثُمَّ يُوسِرُ , قَالَ: يُجْزِئُ عَنْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے اس مزدور کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے مکہ تک مزدوری کی پھر وہ مالدار ہوگیا؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15825، ترقيم محمد عوامة 15373)
حديث رقم: 15374 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ في التاجر والكري، قَالُوا:" يُجْزِئُهُمَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد تاجر اور مزدور کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15826، ترقيم محمد عوامة 15374)
حديث رقم: 15375 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الْحَسَنِ أَبِي طَالُوتَ، عَنْ أَبِي سَّلِيلِ , عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي " الرَّجُلِ يُكْرِي نَفْسَهُ فِي الْحَاجِّ , قَالَ: يُجْزِئُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے آپ کو حاجیوں کی مزدوری کے لیے پیش کردیا، کہ اس کی طرف سے حج کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15827، ترقيم محمد عوامة 15375)
حديث رقم: 15376 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ، قَالَ: سَأَلْتُ مُجَاهِدًا عَنِ التَّاجِرِ، وَالْكَرِيِّ، وَالْأَجِيرِ؟ قَالَ:" لَا يَنْقُصُ الْكَرِيُّ مِنْ حَجِّهِ , وَلَا التَّاجِرُ مِنْ حَجِّهِ , وَلَا الْأَجِيرُ مِنْ حَجِّهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ذرّ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے تاجر، مزدور اور اجیر کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ مزدور کے حج میں کوئی نقص اور کمی نہیں آئے گی، نہ تاجر کے حج میں اور نہ ہی اجیر کے حج میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15828، ترقيم محمد عوامة 15376)
حديث رقم: 15377 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَوَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ وَسَأَلَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: إنِّي اكْتَرَيْتُ إبِلًا , وَأَنَا أُرِيدُ الْحَجَّ , أَيُجْزِئُنِي؟ قَالَ:" لَا , وَلَا كَرَامَةَ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے ایک اعرابی نے دریافت کیا کہ میں نے ایک اونٹ مزدوری پر لیا اور میرا حج کرنے کا ارادہ ہے کیا یہ میرے لیے کافی ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15829، ترقيم محمد عوامة 15377)
حديث رقم: 15378 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" لَا يُجْزِئُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نہیں کافی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15830، ترقيم محمد عوامة 15378)
حديث رقم: 15379 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ: إنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَوْ مَنْ زَعَمَ مِنْهُمْ أَنَّ الْكَرِيَّ لَا حَجَّ لَهُ؟ قَالَ:" بَلْ لَهُ حَجٌّ حَسَنٌ جَمِيلٌ , إِنِ اتَّقَى اللَّهَ وَأَدَّى الْأَمَانَةَ وَأَحْسَنَ الصُّحْبَةَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو السلیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ مزدوری کرنے والے کا حج نہیں ہوتا؟ آپ نے فرمایا بلکہ اس کا اچھا اور عمدہ حج ہوگا اگر وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے، امانت کو صحیح طریقے سے ادا کرے اور اچھا ساتھی بن کر رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15831، ترقيم محمد عوامة 15379)