☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حجر اسود سے طواف کی ابتدا اور اسی پر طواف کو ختم کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 15324 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ يُرَخِّصُ فِي تَرْكِ افْتِتَاحِ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ , وَيَخْتِمُ بِهِ فِي أَوَّلِ طَوَافٍ يَطُوفُهُ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَوْمَ النَّفْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یوم النحر اور یوم النفر کے پہلے طواف کی ابتدا اور اختتام حجر اسود سے نہ کرنے میں کوئی رخصت نہیں دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15773، ترقيم محمد عوامة 15324)
حدیث نمبر: 15325 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يَسْتَلِمَ الْحَجَرَ حِينَ يَفْتَتِحُ , وَحِينَ يَخْتِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ طواف شروع اور ختم کرتے وقت حجر اسود کا استلام کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15774، ترقيم محمد عوامة 15325)
حدیث نمبر: 15326 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ" كَانَ يَأْتِي الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ فَيَخْتِمُ بِهِ , ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر حجر اسود پر آ کر طواف کو ختم کرتے پھر اپنے اھل کے پاس تشریف لاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15775، ترقيم محمد عوامة 15326)
حدیث نمبر: 15327 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ سَابِطٍ، يَقُولُ: الرَّجُلُ قَامَ يَطُوفُ وَأَرَادَ أَنْ يَسْتَلِمَ الرُّكْنَ الْيَمَانِيَ يَبْدَأُ بِهِ؟ فَقَالَ ابْنُ سَابِطٍ:" لَا تَبْدَأَنَّ مِنْ أَوَّلِ الْأَسْوَدِ إذَا بَدَأْتَ فِي طَوَافِكَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط نے ایک شخص سے جو طواف کے ارادے سے کھڑا ہوا اور رکن یمانی کے استلام کا ارادہ کیا کہ اس سے طواف کی ابتدا کرے، آپ نے اس کو فرمایا کہ جب طواف کرنے کا ارادہ کرو تو طواف کا پہلا چکر حجر اسود سے شروع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15776، ترقيم محمد عوامة 15327)
حدیث نمبر: 15328 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، أَنَّهُ قَالَ:" تَسْتَلِمُ فِي كُلِّ مَرَّةً إنْ قَدَرْتَ عَلَيْهِ , وَإِلَّا افْتَتَحْتَ بِهِ وَخَتَمْتَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک ہر چکر میں اگر قدرت ہوتی تو حجر اسود کا استلام فرماتے وگرنہ حجر اسود سے طواف شروع فرماتے اور اسی پر ختم فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15777، ترقيم محمد عوامة 15328)
حدیث نمبر: 15329 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْتَلِمَ فِي كُلِّ طَوْفَةٍ فَاسْتَلِمْهُ , وَإِلَّا فَإِذَا مَرَرْتَ بِهِ فَاسْتَقْبِلْهُ وَكَبِّرْ، وَإِنْ شِئْتَ فَاسْتَفْتِحْ بِهِ وَاخْتِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر طاقت رکھو تو ہر چکر میں استلام کرو وگرنہ جب بھی اس پر گزرو تو اس کی طرف رخ کر کے تکبیر پڑھو، اور اگر چاہو تو طواف حجر اسود سے شروع کر کے اس پر ختم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15778، ترقيم محمد عوامة 15329)
حدیث نمبر: 15330 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا " يَطُوفُ فَإِذَا انْتَهَى إلَى الْحَجَرِ كَبَّرَ , وَيَفْتَتِحُ وَيَخْتِمُ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن ابو میمونہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو طواف کرتے ہوئے دیکھا، جب حجر اسود کے پاس پہنچتے تو تکبیر پڑھتے، اور طواف حجر اسود سے شروع کرتے اور حجر اسود پر ختم کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15779، ترقيم محمد عوامة 15330)
حدیث نمبر: 15331 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَدَأَ بِالْحَجَرِ الْأَسْوَدِ , وَرَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ إلَى الْحَجَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کی ابتدا حجر اسود سے فرمائی اور حجر اسود سے لے کر دوبارہ حجر اسود تک رمل بھی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15780، ترقيم محمد عوامة 15331)