☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 15293 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَن الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ، قَالَا: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ رَمَلٌ وَلَا عَلَى مَنْ أَهَلَّ مِنْهَا , إلَّا أَنْ يَجِيءَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ خَارِجٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر رمل (اکڑ کر چلنا) نہیں ہے، اور نہ اس شخص پر جو مکہ سے احرام باندھے، سوائے اھل مکہ میں سے اس شخص پر جو باہر سے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15742]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15742، ترقيم محمد عوامة 15293)
حدیث نمبر: 15294 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَرْمُلُ إذَا أَهَلَّ مِنْ مَكَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ مکرمہ سے احرام باندھتے تو رمل نہ فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15743]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15743، ترقيم محمد عوامة 15294)
حدیث نمبر: 15295 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: " أَهْلَلْنَا أَنَا وَبَكْرٌ مِنْ مَكَّةَ فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَرَمَلْنَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ میں نے اور حضرت ابوبکر صدیق نے مکہ مکرمہ سے احرام باندھا پھر ہم نے بیت اللہ کا طواف کیا اور طواف میں رمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15744، ترقيم محمد عوامة 15295)
حدیث نمبر: 15296 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ حَبِيبٍ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءٌ عَنِ الْمُجَاوِرِ إذَا أَهَلَّ مِنْ مَكَّةَ هَلْ يَسْعَى الْأَشْوَاطَ الثَّلَاثَةَ؟ قَالَ: إنَّهُمْ يَسْعَوْنَ , فَأَمَّا ابْنُ عَبَّاسٍ فَإِنَّهُ قَالَ: إنَّمَا ذَلِكَ عَلَى أَهْلِ الْآفَاقِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے بیت اللہ کے پڑوسی کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ مکہ سے احرام باندھے تو کیا وہ تین چکروں میں رمل کرے گا؟ فرمایا کہ وہ رمل کریں گے، بہر حال حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رمل باہر سے احرام باندھ کر آنے والوں کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15745، ترقيم محمد عوامة 15296)
حدیث نمبر: 15297 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ حَرْبِ بْنِ شُرَيْحٍ، أَوْ شُرَيْحٌ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: " لَيْسَ عَلَى أَهْلِ مَكَّةَ رَمَلٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ والوں پر رمل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15746، ترقيم محمد عوامة 15297)