☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال إذا طفت فصل ركعتين عند المقام
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحج← من قال إذا طفت فصل ركعتين عند المقام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 15258 مصنف ابن أبي شيبة
حَاتِمٌ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ يَرْفَعُهُ، قَالَ: " أَنَّهُ أَتَى الْبَيْتَ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا , ثُمَّ تَقَدَّمَ إِلَى مَقَامَ إبْرَاهِيمَ , فَقَرَأَ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 فَجَعَلَ الْمَقَامَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ تشریف لائے اور رکن کا استلام فرمایا پھر طواف کے تین چکروں میں رمل فرمایا اور باقی چار چکر اپنی چال پر چلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابراہیم کی طرف بڑھے اور قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ اتَّخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرٰھٖمَ مُصَلًّی } پھر مقام ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15706، ترقيم محمد عوامة 15258)
حديث رقم: 15259 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " قَرَأَ عَلْقَمَةُ الْقُرْآنَ فِي لَيْلَةٍ , ثُمَّ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا , ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى عِنْدَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ نے رات میں قرآن پاک کی تلاوت کی پھر طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر آ کر نماز ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15707، ترقيم محمد عوامة 15259)
حديث رقم: 15260 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَمْ يُرَخِّصْ فِي تَرْكِ الصَّلَاةِ عِنْدَ الْمَقَامِ , فَإِنْ لَمْ تَقْدِرْ عَلَيْهِ زَاحَمْتَ عَلَيْهِ حَتَّى تَقْدِرَ عَلَيْهِ أَوْ بِحِذَاهِ , وَلَا بَأْسَ أَنْ يَكُونَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ رِجَالٌ يُصَلُّونَ بَعْدَ أَنْ يَكُونَ بِحِيَالِهِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر نماز نہ ادا کرنے کی کوئی رخصت و اجازت نہیں ہے، اگر رش کی وجہ سے اس کے پاس نماز ادا کرنے پر قدرت نہ ہو تو مزاحمت کرو یہاں تک کہ تمہیں جگہ مل جائے یا پھر اس کے برابر میں جگہ مل جائے اور کوئی حرج نہیں ہے کہ آپ اس کے مقابل ہو اور آپ کے اور اس کے درمیان کئی لوگ موجود ہوں جو نماز پڑھ رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15708، ترقيم محمد عوامة 15260)
حديث رقم: 15261 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ " كَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ خَلْفَ الْمَقَامِ , وَلَا يَرَى بَأْسًا إنْ لَمْ يَفْعَلَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرنے کو پسند فرماتے تھے، اور نہ پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15709]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15709، ترقيم محمد عوامة 15261)
حديث رقم: 15262 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَامِرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبَ بْنَ الْأَجْدَعِ , أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ يَقُولُ: " إذَا قَدِمَ الرَّجُلُ حَاجًّا فَلْيَطُفْ بِالْبَيْتِ سَبْعًا , ثُمَّ يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے لیے آئے اس کو چاہئے کہ طواف کے سات چکر لگائے پھر مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15710]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15710، ترقيم محمد عوامة 15262)
حديث رقم: 15263 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: " طُفْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ , فَلَمَّا فَرَغَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْمَقَامِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ساتھ پہلا طواف کیا جب آپ طواف سے فارغ ہوئے آپ نے مقام ابراہیم پر دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15711]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15711، ترقيم محمد عوامة 15263)
حديث رقم: 15264 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " كَانَ إذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ أَتَى الْمَقَامَ , فَصَلَّى عِنْدَهُ رَكْعَتَيْنِ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب طواف سے فارغ ہوتے تو مقام ابراہیم پر تشریف لاتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15712]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15712، ترقيم محمد عوامة 15264)
حديث رقم: 15265 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ أَوْ مَا شَاءَ اللَّهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مقام ابراہیم پر دو رکعتیں یا جتنی اللہ کی مشیت ہو ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15713، ترقيم محمد عوامة 15265)
حديث رقم: 15266 مصنف ابن أبي شيبة
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ " طَافَ، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ , فَصَلَّى عِنْدَهُ رَكْعَتَيْنِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے طواف کیا پھر مقام ابراہیم پر تشریف لا کردو رکعتیں ادا فرمائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15714]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15714، ترقيم محمد عوامة 15266)
حديث رقم: 15267 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " صَلِّ رَكْعَتَيِ الطَّوَافِ فِي بَيْتكَ إنْ شِئْتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو طواف کی دو رکعتیں بیت اللہ میں ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15715]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15715، ترقيم محمد عوامة 15267)