☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کن ارکان کا استلام کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 15218 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَجَّاجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَطَاءٍ ، وَنَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَطَاءٍ وَنَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ , وَلَمْ يَسْتَلِمْ غَيْرَهُمَا مِنَ الْأَرْكَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام فرمایا اور اس کے علاوہ کسی رکن کا استلام نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15663، ترقيم محمد عوامة 15218)
حدیث نمبر: 15219 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: أَدْرَكْتُ مَشْيَخَتَنَا ابْنَ عَبَّاسٍ وَجَابِرًا وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَعُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ " لَا يَسْتَلِمُونَ إلَّا الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ لَا يَسْتَلِمُونَ غَيْرَهُمَا مِنَ الْأَرْكَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے مشائخ میں سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت جابر، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ، حضرت عبید بن عمیر کو پایا کہ وہ حجر اسود اور رکن (یمانی) کا استلام فرماتے اس کے علاوہ کسی رکن کا استلام نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15664، ترقيم محمد عوامة 15219)
حدیث نمبر: 15220 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: رَأَيْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ " يَسْتَلِمُ أَرْكَانَ الْبَيْتِ كُلَّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سوید بن غفلہ کو دیکھا آپ نے بیت اللہ کے تمام ارکان کا استلام کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15665، ترقيم محمد عوامة 15220)
حدیث نمبر: 15221 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ ، يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: لَمَّا أَنْ حَجَّ عُمَرُ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ , وَكَانَ يَعْلَى بْنُ أُمَيَّةَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا , فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: يَا يَعْلَى مَا تَفْعَلُ؟ قَالَ: أَسْتَلِمُهَا كُلَّهَا، لِأَنَّهُ لَيْسَ شَيْءٌ مِنَ الْبَيْتِ يُهْجَرُ , قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ : أَمَّا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْتَلِمْ مِنْهَا إلَّا الْحَجَرَ؟ قَالَ: بَلَى , قَالَ: فَمَا لَكَ بِهِ أُسْوَةٌ؟ قَالَ: بَلَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ جب حضرت عمر نے حج کیا تو حجر اسود کا استلام کیا، اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ نے تمام ارکان کا استلام کیا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا: اے یعلی رضی اللہ عنہ! یہ آپ نے کیا کیا؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے تمام ارکان کا استلام کیا ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کو (بغیر استلام کے) چھوڑا جائے، حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حجر اسود کا استلام کیا تھا؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں، حضرت عمر نے فرمایا کہ تو کیا آپ کے لیے اس میں نمونہ نہیں ہے؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15666، ترقيم محمد عوامة 15221)
حدیث نمبر: 15222 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " كَانَ قَلَّ مَا يَتْرُكُ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ , إلَّا اسْتَلَمَهَا فِي الْوِتْرِ مِنْ طَوَافِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد طواف کے طاق چکروں میں بہت کم ہی ایسا ہوتا کہ حجر اسود اور رکن یمانی کے استلام کو چھوڑتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15667، ترقيم محمد عوامة 15222)
حدیث نمبر: 15223 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " الرُّكْنَانِ اللَّذَانِ يَلِيَانِ الْحَجَرَ لَا يُسْتَلَمَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں حجر اسود کے ساتھ جو دو رکن ہیں ان کا استلام نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15668، ترقيم محمد عوامة 15223)
حدیث نمبر: 15224 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ رَأَى مُعَاوِيَةَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَاسْتَلَمَ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا وَقَالَ:" إنَّهُ لَيْسَ مِنْهُ شَيْءٌ مَهْجُورٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ نے حضرت معاویہ کو دیکھا کہ آپ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور تمام ارکان کا استلام فرمایا اور فرمایا کہ اس میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جس کو چھوڑا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15669، ترقيم محمد عوامة 15224)
حدیث نمبر: 15225 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ رَأَى ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَيْسَ شَيْءً مِنْهُ مَهْجُورٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد نے حضرت ابن زبیر کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی بھی چیز چھوڑنے والی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15670، ترقيم محمد عوامة 15225)
حدیث نمبر: 15226 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ:" لَا يُتَّقَى مِنَ الْبَيْتِ شَيْءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کی کوئی بھی چیز بغیر استلام کے نہیں چھوڑی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15671، ترقيم محمد عوامة 15226)
حدیث نمبر: 15227 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا , يَخْتِمُ بِهَا وَيَلْزَقُ بَطْنَهُ وَظَهْرَهُ وَجَنْبَيْهِ بِالْبَيْتِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ تمام ارکان کا استلام کرتے تھے اور اسی پر طواف کو مکمل کرتے، اور اپنے پیٹ اور پیٹھ کو اور اپنے پہلوؤں کو خانہ کعبہ کے ساتھ چمٹاتے اور لگاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15672، ترقيم محمد عوامة 15227)