☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص ذبح سے پہلے حلق کروا دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص ذبح سے پہلے حلق کروا دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 15187 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ صَدَقَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، فِي رَجُلٍ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَ، قَالَ:" عَلَيْهِ الْفِدْيَةُ"،
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص قربانی کرنے سے پہلے حلق کروا دے؟ آپ نے فرمایا کہ اس پر فدیہ ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا؟ ان حضرات نے فرمایا اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15629، ترقيم محمد عوامة 15187)
حدیث نمبر: 15188 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَالِمٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ قَدَّمَ شَيْئًا مِنْ حَجِّهِ أَوْ أَخَّرَهُ فَلْيُهْرِقْ لِذَلِكَ دَمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص حج کے کسی رکن کو (اپنے وقت سے) آگے کر دے یا پیچھے کر دے تو اس پر دم لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15631، ترقيم محمد عوامة 15188)
حدیث نمبر: 15189 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " مَنْ قَدَّمَ مِنْ حَجِّهِ شَيْئًا قَبْلَ شَيْءٍ أَوْ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ , فَعَلَيْهِ دَمٌ يُهْرِيقُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو شخص حج میں کسی رکن کو مقدم کر دے یا قربانی سے پہلے حلق کرے تو اس پر دم لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15632، ترقيم محمد عوامة 15189)
حدیث نمبر: 15190 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ أَهْرَاقَ لِذَلِكَ دَمًا , ثُمَّ قَرَأَ وَلا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ سورة البقرة آية 196"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر قربانی سے پہلے حلق کروا دیا تو اس پر دم لازم ہے، پھر آپ نے سورة بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی کہ: { وَ لَا تَحْلِقُوْا رُئُ وْسَکُمْ حَتّٰی یَبْلُغَ الْھَدْیُ مَحِلَّہٗ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15633، ترقيم محمد عوامة 15190)
حدیث نمبر: 15191 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " كَانَ يُقَالُ: مَنْ أَحْدَثَ فِي حَجِّهِ شَيْئًا لَا يَنْبَغِي , ذَبَحَ لِذَلِكَ ذَبِيحَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا جو شخص حج میں کوئی نیا کام کر دے جو حج کے لیے مناسب نہ ہو تو اس پر اس کو قربانی کرنا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15634، ترقيم محمد عوامة 15191)
حدیث نمبر: 15192 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَدَّمَ مِنْ حَجِّهِ شَيْئًا مَكَانَ شَيْءٍ فَلَا حَرَجَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی شخص حج میں کسی رکن کی جگہ کوئی دوسرا رکن مقدم کر دے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15635، ترقيم محمد عوامة 15192)
حدیث نمبر: 15193 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، أُسَامَةَ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15636، ترقيم محمد عوامة 15193)
حدیث نمبر: 15194 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، إنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ , فَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ؟ قَالَ:" فَاذْبَحْ وَلَا حَرَجَ"، قَالَ: ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ؟، قَالَ:" إرْمِ وَلَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں قربانی سے پہلے حلق کروا لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قربانی کرلو کوئی حرج نہیں، (دوسرے نے عرض کیا کہ) میں نے رمی سے پہلے قربانی کرلی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رمی کرلو کوئی حرج والی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15637، ترقيم محمد عوامة 15194)
حدیث نمبر: 15195 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَبِيهِ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ , فَقَالَ: أَفَضْتُ قَبْلَ أَنْ أَحْلِقَ، قَالَ:" فَاحْلِقْ , أَوْ قَصِّرْ وَلَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے حلق سے پہلے طواف افاضہ کرلیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ (اب) حلق یا قصر کروا لے کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15638، ترقيم محمد عوامة 15195)
حدیث نمبر: 15196 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْأَعْلَى ، خَالِدٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَمَيْتُ بَعْدَمَا أَمْسَيْتُ؟ قَالَ:" لَا حَرَجَ" , وَقَالَ: حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَنْحَرَ؟ قَالَ:" لَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ میں نے شام ہونے کے بعد رمی کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی حرج نہیں، اس نے عرض کیا کہ قربانی سے پہلے حلق کروا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15639، ترقيم محمد عوامة 15196)
حدیث نمبر: 15197 مصنف ابن ابی شیبہ
أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الشَّيْبَانِيِّ ، زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ؟ قَالَ:" لَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن شریک سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جس نے قربانی سے پہلے حلق کروا دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15640، ترقيم محمد عوامة 15197)
حدیث نمبر: 15198 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، وُهَيْبٌ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَذْبَحُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ؟ فَقَالَ:" لَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15641، ترقيم محمد عوامة 15198)
حدیث نمبر: 15199 مصنف ابن ابی شیبہ
عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ,: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ التَّقْدِيمِ وَالتَّأْخِيرِ فِي الْحَجِّ؟ فَقَالَ:" لَا حَرَجَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حج میں رکن آگے پیچھے کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15642، ترقيم محمد عوامة 15199)