☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصبي والعبد (والأعرابي) يحج
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في الصبي والعبد (والأعرابي) يحج
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 15098 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنِ الْحَسَنِ , قَالَ: " الصَّبِيُّ إنْ يَحَجَّ , وَالْمَمْلُوكُ إنْ حَجَّ , وَالْأَعْرَابِيُّ إنْ حَجَّ , ثُمَّ هَاجَرَ الْأَعْرَابِيُّ وَاحْتَلَمَ الصَّبِيُّ وَأُعْتِقَ الْعَبْدُ , فَعَلَيْهِمُ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بچہ اگر حج کرے، غلام حج کرے اور اعرابی حج کرے پھر اعرابی ہجرت کرے، بچہ بالغ ہوجائے اور غلام آزاد ہوجائے تو ان پر دوبارہ حج کرنا ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15533]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15533، ترقيم محمد عوامة 15098)
Hadith No.: 15099 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إنْ حَجَّ الْمَمْلُوكُ كَذَا وَكَذَا , ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر غلام کئی حج کرے پھر وہ آزاد ہوجائے تو اس پر دوبارہ حج لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15534]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15534، ترقيم محمد عوامة 15099)
Hadith No.: 15100 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ إسْمَاعِيلَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " الصَّبِيُّ وَالْعَبْدُ عَلَيْهِمَا الْحَجُّ , وَالْأَعْرَابِيُّ يُجْزِئُهُ حَجَّةٌ، لِأَنَّ الْحَجَّ مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ حَيْثُ كَانَ وَمَنْ حَجَّ مِنَ الْأَعْرَابِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بچے اور غلام پر دوبارہ حج کرنا ضروری ہے، اور اعرابی پر اس کا حج کافی ہوجائے گا، کیونکہ حج کا ثواب اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے وہ جہاں بھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15535]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15535، ترقيم محمد عوامة 15100)
Hadith No.: 15101 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، شَيْخًا ، أَبَا إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ شَيْخًا يُحَدِّثُ أَبَا إِسْحَاقَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إنِّي أُرِيدُ أَنْ أُخَدِّدَ فِي صُدُورِ الْمُؤْمِنِينَ , أَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ ثُمَّ مَاتَ أَجْزَأَ عَنْهُ , فَإِنْ أَدْرَكَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ , وَأَيُّمَا مَمْلُوكٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ ثُمَّ مَاتَ أَجْزَأَ عَنْهُ , وَإِنْ أُعْتِقَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن کعب القرظی سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ مؤمنوں کے دلوں میں (اس حکم کو) تازہ اور از سرنو کروں: جس بچے کے اھل و عیال نے اس کے ساتھ حج کیا پھر وہ بچہ فوت ہوگیا تو وہ حج اس کے لیے کافی ہوجائے گا، اور اگر وہ (بڑا ہوجائے) پالے تو اس پر حج کرنا ہے، اور جس غلام نے حج کیا اھل کے ساتھ پھر وہ فوت ہوگیا تو اس کے لیے حج کافی ہوجائے گا اور اگر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر حج کرنا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15536]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15536، ترقيم محمد عوامة 15101)
Hadith No.: 15102 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، إبْرَاهِيمَ ، ومُحَمَّدٍ ، كُرَيْبِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، ومُحَمَّدٍ ابني عقبة، عَنْ كُرَيْبِ , أَنَّ امْرَأَةً قَامَتْ إلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت کریب سے مروی ہے کہ ایک خاتون اپنا بچہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھڑی ہوئی اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا اس پر بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ہاں اور اس کا اجر تیرے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15537]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15537، ترقيم محمد عوامة 15102)
Hadith No.: 15103 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَعْرَابِيٌّ يُجْزِئُ عَنْهُ حَجُّهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اعرابی کے لیے اس کا حج کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15538]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15538، ترقيم محمد عوامة 15103)
Hadith No.: 15104 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: " كَانَ يُقَالُ: حُجُّوا بِهِمْ صِغَارًا فَإِنْ مَاتُوا كَانُوا قَدْ حَجُّوا , وَإِنْ عَاشُوا حَجُّوا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ بچوں کو بھی حج کرواؤ، اگر وہ بچپن میں فوت ہوگئے تو تحقیق وہ حج کرچکے ہیں، اور اگر وہ زندہ رہے تو دوبارہ حج کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15539]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15539، ترقيم محمد عوامة 15104)
Hadith No.: 15105 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: احْفَظُوا عَنِّي وَلَا تَقُولُوا: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " أَيُّمَا عَبْدٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ ثُمَّ أُعْتِقَ فَعَلَيْهِ الْحَجُّ , وَأَيُّمَا صَبِيٍّ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ صَبِيًّا ثُمَّ أَدْرَكَ فَعَلَيْهِ حَجَّةُ الرَّجُلِ , وَأَيُّمَا أَعْرَابِيٍّ حَجَّ أَعْرَابِيًّا ثُمَّ هَاجَرَ فَعَلَيْهِ حَجَّةُ الْمُهَاجِرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جو غلام اپنے اھل کے ساتھ حج کرے پھر وہ آزاد کردیا جائے تو اس پر دوبارہ حج کرنا لازم ہے، اور جو بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ حج کرے پھر وہ بڑا ہو کر (صاحب استطاعت ہوجائے) تو اس پر حج لازم ہے اور جو اعرابی ہجرت سے پہلے حج کرے پھر وہ ہجرت کرے تو اس پر مہاجر کا حج لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15540]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15540، ترقيم محمد عوامة 15105)
Hadith No.: 15106 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ الْمَرْأَةَ إذَا حَجَّتْ وَفِي بَطْنِهَا وَلَدٌ , أَنَّ لَهُ حَجًّا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ اگر کوئی خاتون اس طرح حج کرے کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس کی طرف سے بھی حج ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15541]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15541، ترقيم محمد عوامة 15106)
Hadith No.: 15107 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا حَجَّ وَهُوَ أَعْرَابِيٌّ أَجْزَأَتْ عَنْهُ مِنْ حَجَّةِ الْإِسْلَامِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کوئی بدو حج کرے تو اس کی طرف سے اسلام کا حج کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15542، ترقيم محمد عوامة 15107)
Hadith No.: 15108 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ عُيَيْنَةَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ:" مَنِ الْقَوْمُ؟" , قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ , قَالُوا:" مَنْ أَنْتَ؟" , قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا , فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مقام روحاء پر کچھ سواروں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ مسلمان، پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ایک خاتون نے اپنا بچہ بلند کیا اور دریافت کیا کہ کیا اس پر بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اور اس کا اجر تیرے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15543، ترقيم محمد عوامة 15108)
Hadith No.: 15109 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " يُجْزِئُ عَنِ الصَّغِيرِ حَجَّتُهُ حَتَّى يَكْبُرَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ بچہ کا حج کافی ہوجائے گا اس کے لیے یہاں تک کہ وہ بڑا ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15544، ترقيم محمد عوامة 15109)