ابْنُ عُيَيْنَةَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ:" مَنِ الْقَوْمُ؟" , قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ , قَالُوا:" مَنْ أَنْتَ؟" , قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا , فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ:" نَعَمْ وَلَكِ أَجْرٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مقام روحاء پر کچھ سواروں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کیا کہ مسلمان، پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ایک خاتون نے اپنا بچہ بلند کیا اور دریافت کیا کہ کیا اس پر بھی حج ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہاں اور اس کا اجر تیرے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15543، ترقيم محمد عوامة 15108)